بھارتی فوج کی ستوال سیکٹرمیں فائرنگ،پاک فوج کاجوان شہید

0
52

راولپنڈی :بھارتی فوج کی ستوال سیکٹرمیں فائرنگ،پاک فوج کی جوابی کارروائی ،اطلاعات کے مطابق آج پھربھارتی فوج کی طرف سے پاکستانی سرحدوں کی خلاف ورزی کی گئی ، بھارتی فوج نے جنگ بندی کے معاہدے کوپامال کرتے ہوئے ستوال سیکٹرپرفائرنگ کردی

پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے ساتھ ساتھ ستتوال سیکٹر میں بلا اشتعال جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔

ذرائع کے مطابق پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا موثر جواب دیا ، جس سے بھارتی فوج کوبڑے پیمانے پرجانی ومالی نقصان پہنچا۔

ادھر آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی طرف سے فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے ایک 22 سالہ بہادر سپاہی مختیارشہید ہوگئے ہیں

Leave a reply