بھارتی فوجی "کتے”ریٹائر،سرٹیفکیٹ دیئے گئے،افسران کتوں کی عزت پربے عزت ہوتے رہے

نئی دہلی :بھارت کی تاریخ میں پہلی بار ’کتوں‘ کے ایک گروہ کو اعلیٰ فوجی اعزاز کے ساتھ ریٹارئر کردیا گیا۔بھارت میں صنعتوں، مارکیٹس اور حکومتی کاروباری اداروں کو سیکورٹی فراہم کرنے والے مرکزی سیکیورٹی سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس’ (سی آئی ایس ایف) نے تقریبا 8 سال تک ادارے میں کام کرنے والے 7 کتوں کو اعزاز کے ساتھ 19 نومبر کو ریٹائر کردیا۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق سی آئی ایس ایف کی جانب سے مذکورہ کتوں کے گروہ کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا اور انہیں ایک سپاہی کی طرح الوداع کیا گیا۔سی آئی ایس ایف نے مذکورہ کتوں کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے منعقد کی جانے والی تقریب کی تصاویر بھی ٹوئٹر پر شیئر کیں اور بتایا کہ ماہر سیکیورٹی کتوں کے خصوصی گروہ کو اعزاز کے ساتھ ریٹائر کیا گیا۔

بچوں کوموبائل سے دوررکھیں،اگرمجبورہوں‌ توپھریہ طریقہ اپنائیں اورخوب پڑھائیں

سی آئی ایس ایف نے ریٹائرڈ کیے جانے والے کتوں کے حوالے سے لکھا کہ ’اگرچہ وہ کتے بن کر پیدا ہوئے، تاہم وہ ایک سپاہی کے طور پر ریٹائر ہو رہے ہیں‘۔ادارے سے نے ساتوں کتوں کو سرٹیفکیٹ اور تعریفی سرٹیفکیٹ سمیت گراں خدمات دینے پر میڈلز بھی دیے۔توں کو دیے جانے والے میڈلز اور سرٹیفکیٹ انہیں تربیت فراہم کرنے والے ان کے ٹرینرز کو دیے گئے اور ان کی خدمات کو بھی سراہا گیا۔

300 میگاواٹ سولر پاور منصوبے :پاکستان نے چینی کمپنی سے عالمی سطح پر کیس جیت لیا

بعد ازاں ریٹائر ہونے والے ساتوں کتوں کو جانوروں سے متعلق کام کرنے والی ایک سماجی تنظیم کے حوالے کیا گیا۔ریٹائرڈ ہونے والے ساتوں کتوں کے گروہ کا نام ’کے 09‘ تھا اور یہ گروہ دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) میں خدمات دیتا رہا۔مذکورہ گروہ کے کتوں کے نام ’کدوس، حنا، کائٹ، جیلی، لکی، لولی، ویر اور جیسی‘ تھا اور انہوں نے 8 سال تک سی آئی ایس ایف میں خدمات سر انجام دیں۔

سعودی عرب نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا، 14محقق عالمی فہرست میں شامل

یاد رہےکہ اس تقریب کے دوران اس وقت بدمزگی دیکھنے میں‌جب دو اعلیٰ‌بھارتی فوجی آفیسرز ان کتوں کے قریب سے گزررہے تھے تو ان کو دیکھ کرکتے ڈرگئے جس پر ان دواعلیٰ فوجی افسران کی کتوں کی موجودگی میں‌تذلیل کی گئی اوروہ کتوں‌ کو گھورگھورکردیکھتے رہے

Comments are closed.