مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کی فائرنگ سے آٹو ڈرائیور شدید زخمی، کشمیریوں کا شدید احتجاج
مقبوضہ کشمیر کے پلوامہ ضلع میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک آٹو ڈرائیور بری طرح زخمی ہو گیا ہے جس پر مقامی کشمیریوں نے شدید احتجاج کیا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب محمد شفیع نامی ایک کشمیری ڈرائیور رومشی نالے کے قریب سے گزر رہا تھا. اس دوران بھارتی فوج نے زبردستی ڈرائیور کو روکنے کی کوشش کی تو وہ خوفزدہ ہو گیا اور اس نے رکے بغیر آٹو آگے لیجانا چاہا تاہم بھارتی فورسز اہلکاروں نے اسے گولی مار دی جس سے وہ زخمی ہو گیا.
مقامی کشمیریوں نے آٹو ڈرائیور کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا اور بھارتی درندگی کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے. اس واقعہ سے متعلق بھارتی فوج کی جانب سے ابھی کوئی وضاحت نہیں کی گئی.