بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک کشمیری شہید، مجاہدین کے حملے میں 2 بھارتی فوجی جہنم واصل

0
58

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کے ماڈل ٹاون میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی جانب سے سی آر پی ایف کی پارٹی پر حملہ کیا گیا۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق اس حملے کے دوران بھارتی فو ج نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک عام شہری بشیر احمد خان ولد غلام محمد خان ساکن مصطفیٰ کالونی سرینگر شہید اور سی آر پی ایف کے دو جوان ہلاک ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق علاقے میں سکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے اور تلاشی کارروائی جاری ہے۔

واقعہ کے بعد شہری کے ساتھ موجود بچے کو بھارتی فوج نے اٹھایا اور بھارتی میڈیا یہ ثابت کرنے کی کوشش کر رہا ہے کہ بھارتی فوج نے کشمیری بچے کو بچایا حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ بھارتی فوج نے بچے کے سامنے اس کے سویلین دادا کو قتل کیا اور اس کے بعد جب بچہ پتھر مارنے کے لیے لپکا تو اس کو اٹھا کر یہ ڈھنڈورا پیٹنا شروع کردیا کہ ہم نے بچہ ریسکیو کیا ہے ،

قبل ازیں جموں کے ضلع راجوری کے علاقے کیری میں 1 عسکریت پسند کو آپریشن کے دوران شہید کر دیا گیا۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق جموں و کشمیر پولیس کی مخصوص انٹلیجنس اطلاع پرضلع راجوری میں بھمبر گلی سیکٹر کے کیری علاقے میں لائن آف کنٹرول کے قریب مشترکہ آپریشن شروع کیا گیا۔ پولیس نے الزام لگایا ہے کہ عسکریت پسند لائن آف کنٹرول کو عبور کرتے ہوئے دیکھے گئے جس پر بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے ایک عسکریت پسند کو شہید کر دیا

Leave a reply