بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کی شہادتیں، ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مودی سرکار کی جانب سے بھارت میں کشمیریوں کو قتل عام کرنے کا سلسلہ جاری ہے

بھارتی فوج نے کشمیر میں نوجوانوں کو ہدف بنا لیا ہے اور بھارتی فوج نوجوانوں کو گھروں میں گھس کر نہ صرف تشدد کرتی ہے بلکہ انہیں شہید کر دیتی ہے، ہزاروں کشمیری نوجوانوں کو بے گناہ جیلوں میں پابند سلاسل کیا گیا ہے

ایسے میں بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کی شہادتوں پر بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے کے لئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹرینڈ #IndiaKillingYouth_IOK ٹاپ پر رہا، جس میں صارفین نے بھارتی مظالم کو بے نقاب کیا

بھارتی فوج کی جانب سے ماہ رمضان میں کشمیریوں کے خلاف مظالم میں تیزی آئی ہے، آئے روز سرچ آپریشن کے دوران کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا جاتا ہے ،چادر و چاردیواری کا تقدس پامال کیا جاتا ہے، رواں برس بھارتی فوج نے 50 کے قریب کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا ہے

سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی مظالم کے خلاف ٹرینڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور عالمی دنیا کی جانب بھارتی مظالم کے حوالہ سے توجہ مبذول کروائی

https://twitter.com/jami9z/status/1261625466789789701

https://twitter.com/WaseemRaza51214/status/1261625100153098241

https://twitter.com/MassiMussebat/status/1261624665132404737

بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ

Comments are closed.