بھارتی فوج کی فائرنگ : 7 سالہ بچے کی شہادت پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

0
42

اسلام آباد: بھارت پھر باز نہیں‌ آرہا ، آج فائرنگ کرکے 7 سالہ پاکستانی ننھا بچہ شہید کردیا . اطلاعات کے مطابق پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں 7 سالہ بچے کی شہادت پر بھارتی ڈپٹی ہائی کشمنر گورو آہلووالیا کو دفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا۔

اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل جنوبی ایشیاء ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کیا اور ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر پاکستان کا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ترجمان کے مطابق بھارتی افواج نے ایل او سی پر چڑی کوٹ اور تتہ پانی سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک 7 سال کا بچہ شہید ہوا۔

دوسری طرف ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کنٹرول لائن پر تسلسل سے شہری آبادی کو بھاری اسلحہ سے نشانہ بنا رہی ہے، بھارتی کی جانب سے 2017 سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں میں تیزی آئی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی علاقائی امن وسلامتی کیلئے خطرہ ہے۔

Leave a reply