بھارتی فوج نے سکول جاتا سات سالہ کشمیری بچہ گولی مار کر شہید کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے سکول جاتا سات سالہ کشمیری بچہ گولی مار کر شہید کر دیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے،بھارتی فوج نے سکول جانے والے سات سالہ بچے کو شہید کر دیا

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں نامعلوم بندوق برداروں نے سی آر پی ایف کی پٹرولنگ پارٹی پر حملہ کیا ۔جس میں بھارتی فوج نے جوابی کاروائی میں فائرنگ کی جس میں ساتھ برس کا لڑکا جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت ضلع کولگام کے یاری پورہ علاقے سے تعلق رکھنے والے نہان احمد کے طور پر ہوئی ہے۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق اس دوران شامو نامی سی آر پی ایف جوان کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ زخمی جوان کو مقامی ہسپتال میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق اس حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے حملہ آواروں کی تلاش کے لیے علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور تلاشی کارروائی جاری ہے۔

دوسری جانب مقبوضہ جموں و کشمیر کے مالون علاقے میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے تلاشی مہم جاری ہے، فوج، سی آر پی ایف اور پولیس نے علاقے کو محاصرے میں لے لیا ہے۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع کولگام کے دیوسر علاقے میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے تلاشی مہم شروع کی گئی ہے۔ بھارتی فوج کی 9 آر آر بٹلین، سی آر پی ایف کے جوان اور پولیس کے اسپیشل گروپ سرچ آپریشن میں شامل ہیں۔ سیکورٹی فورسز کو علاقہ میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی خبر ہے۔

Comments are closed.