بھارتی فوجی آفیسر بیوی کو دوستوں کے ساتھ جنسی تعلق استوار کرنے پر مجبور کرنے پر گرفتار

بھارتی فوجی بیوی کو دوستوں کے ساتھ جنسی تعلق استوار کرنے پر مجبور کرنے پر گرفتار,اطلاعات کے مطابق مہا شٹرا ریاست میں پولیس نے ایک خاتون کی شکایت کے بعد ایک فوجی آفیسر کو اپنی بیوی کو دوستوں کے ساتھ ’جنسی تعلق‘ استوار کرنے پر مجبور کرنے پر گرفتار کرلیا۔

بھارتی اخبار کے مطابق سمتا نگر پولیس نے گرفتار بھارتی فوجی آفیسر میجر رمیش کمار کی بیوی کی شکایت پر کارروائی کی۔ تفصیلات کے مطابق گرفتار شخصکی بیوی نے پولیس کو تعزیرات ہند کی شق 376 اور 376 ای سمیت 354، اے سی اور 506 اور شق 34 کے تحت مقدمہ درج کروایا تھا۔

ان شقوں کے پیش نظر خاتون نے اپنے شوہر کے خلاف ‘جنسی جرائم’ پر مجبور کرنے ‘ریپ’ نامناسب کام کرنے پر مجبور کرنے،زور زبردستی کرنے، طاقت کا استعمال کرکے نامناسب فعل کروانے’ جیسے مقدمات درج کرواے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق خاتون نے بتایا کہ اس کے شوہر نے جون 2017 سے انہیں ’دوستوں کے ساتھ زبردستی جنسی تعلق استوار کرنے پر مجبور کرنا شروع کیا‘۔

خاتون نے بتایا کہ اس کے شوہر نے انہیں اپنے کئی دوستوں کے ساتھ جنسی تعلقات استوار کرنے پر مجبور کیا جب کہ ان کے شوہر اپنے دوستوں کی بیویوں کے ساتھ بھی جنسی تعلقات استوار کرتے تھے۔

متاثرہ خاتون کو اس کے شوہر نے سب سے پہلے 15 جون 2017 کو ایک دوست کے ساتھ گاڑی میں ساتھ بیٹھنے کا کہا اور اس دن ان کے شوہر کے دوست نے خاتون کا ریپ کیا جب کہ ان کے شوہر اپنے دوست کی بیوی کے ساتھ نازیبا حرکات کرتے رہے۔

خاتون نے مزید بتایا کہ اس کے شوہر نے کئی مواقع پر ’ایکسچینج‘ پروگرام کے تحت اپنے دوستوں کے حوالے کیا جب کہ اس کے شوہر اپنے دوستوں کی بیویوں کے ساتھ ’جنسی تعلقات‘ استوار کرتے رہے۔

بھارتی اخبار کے مطابق متاثرہ خاتون نے بتایا کہ ایک بار اس کے شوہر کے ایک دوست نےاسے شوہر کے سامنے ریپ کا نشانہ بنایا اور شوہر نے ان کے اس عمل کی ویڈیو بھی ریکارڈ کی جس کے ذریعے شوہر اسے بلیک میل کرتا رہا۔

خاتون نے انکشاف کیا کہ مسلسل شوہرکے دوستوں کے ساتھ جنسی تعلقات استوار کرنے پر مجبور کرنے کے بعد وہ اپنی ماں کے گھر چلی گئیں اور اگست 2019 سے وہ اپنی ماں کے ساتھ رہ رہی ہیں۔

خاتون نے شوہر سے طلاق کے لیے بھی عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔

Comments are closed.