مقبوضہ کشمیر: ایک طرف کورونا کا خوف تودوسری طرف جبری تعیناتیاں ، دو فوجیوں نے خود کشی کر لی

0
66

سری نگر:مقبوضہ کشمیر: ایک طرف کورونا کا خوف تودوسری طرف جبری تعیناتیاں ، دو اہلکاروں نے خود کشی کر لی،اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں نفسیاتی دباؤ کا شکار مزید دو قابض بھارتی پیرا ملٹری فورس کے اہلکاروں نے خود کشی کر لی۔ ایک اہلکار نے کوررونا وائرس کے خوف کے باعث زندگی کا خاتمہ کیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع اسلام آباد میں تعینات سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے سب انسپکٹر فتح سنگھ نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔یہ بھی معلوم ہوا کہ اکثربھارتی فوجی مقبوضہ کشمیرمیں تعیناتی نہیں چاہتے اورجب نہ چاہتے ہوئے بھی فوجیوں کو کشمیر میں بھیجا جاتا ہے تو پھرخودکشی کے واقعات پیدا ہوتے رہتے ہیں‌

اہلکار کی لاش کے قریب سے ایک رقعہ ملا جس میں درج تھا کہ ’’ مجھے کورونا ہونے کا خوف ہو گیا ہے‘‘۔ تحریری نوٹ ملنے پر اہلکار کی لاش کو پہلے کورونا ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری لے جایا گیا۔ اہلکار کا تعلق راجھستان سے ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق سری نگر میں بھی سینٹرل ریزرو پولیس کے ایک اور اہلکار نے سرکاری رائفل سے خودکشی کرلی۔ اہلکار کی شناخت بنگالی بابو کے نام سے ہوئی ہے جو مدھیہ پردیش کا رہائشی ہے۔واضح رہے کہ پست ہمتی اور ذہنی دباؤ کے باعث مقبوضہ کشمیر میں جنوری 2007 سے تاحال خود کشی کرنے یا آپسی جھگڑوں میں ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی تعداد 451 ہوگئی ہے۔

Leave a reply