بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں تین کشمیریوں کو شہید کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کا ظلم و بربریت جاری ہے، کرفیو کو 42 روز ہو گئے ہیں، بھارتی فوج نے کٹھوعہ میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کر کے تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے،دو کشمیری جوانوں کو سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا جبکہ تیسرے کو گرفتار کر کے تھانے لے جایا گیا اور اس پر اتنا بہیمانہ تشدد کیا کہ وہ شہید ہو گیا..
تھانے میں شہید ہونے والے کشمیری نوجوان اخلاق کے اہلخانہ کو بھارتی فوج نے فون پر اطلاع دی کی لاش سرکاری ہسپتال سے وصول کر لیں. تین نوجوانوں کی شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیر کے علاقوں میں کہرام مچ گیا، کشمیری گھروں سے باہر نکل آئے اور بھارت سرکار کے خلاف نعرے بازی کی، بھارتی فوج نے کشمیریوں پر پیلٹ برسائے جس سے متعدد کشمیری زخمی ہو گئے
کرفیو کے 42 روز میں بھارتی فوج دس ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کر چکی ہے، تین کشمیریوں کی شہادت کے بعد کرفیو مزید سخت کر دیا گیا،بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران کشمیری خواتین کو بھی ہراساں کیا.
وادی کشمیر میں بھارتی مظالم کو 42 دن گزر گئے ،کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل میں قید ، دنیا تماشائی بنی ہوئی ہے.مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی انتہا ہو گئی، کرفیو کو 42 روز ہو گئے، کشمیری مسلمانوں کو نہ کھانے پینے کی اشیا دستیاب ہیں اور نہ ہی دیگر ضروریات زندگی مہیا کی جا رہی ہیں۔ نہتے کشمیری عوام اپنے حق خود ارادیت کی ہر قیمت دینے کو تیار ہیں۔
وادی کے ہر گلی کوچے پر بھارتی فوجی تعینات ہیں جن کی قائم کردہ چیک پوسٹوں پر خطرناک اسلحہ موجود ہے، کوئی شہری انتہائی ضرورت کے تحت اپنے گھر سے نکلنے کی کوشش کرے تو پیلٹ گنز سے شدید زخمی کر دیا جاتا ہے، ظلم کی انتہا کہ ہسپتالوں میں ادویات تک ختم ہو چکی ہیں اور مریضوں کی حالت انتہائی خراب ہے، آپریشن کرنے کیلئے بھی ضروری سامان مہیا نہیں اس کے باوجود مودی حکومت ذرا سی لچک دینے کو تیار نہیں