باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتےہیں ،بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کی انتہا کردی ہے، وزیراعظم آج بھی کشمیر میں این آر او کی بات کر رہے تھے،
رحمان ملک کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو یوم یکجہتی کشمیر پر سیاست کی بجائے کشمیر پر بات کرنی چائیے تھی، مسئلہ کشمیر پر پوری قوم کو متحد کرنا وزیراعظم کی ذمہ داری ہے،وزیراعظم قوم کو یہ بتائیں کہ کشمیر پر اب تک انہوں نے کیا کیا؟ بھارتی مظالم اور انسانیت کے خلاف جرائم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے،
رحمان ملک کا مزید کہنا تھا کہ مودی نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کیا اور ڈومیسائل قانون میں ترمیم کی،بھارتی فورسز نے بغیر کسی جرم کے ہزاروں کشمیری نوجوانوں کو اغوا کیا،حکومت بھارتی مظالم کیخلاف عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ درج کرے،اقوام متحدہ مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لے،