نئی دہلی :بھارتی تاجر اور بیوی کی فیس بک لائیو پر خودکشی، بیوی ہلاک :مرتے وقت مودی کوقاتل قراردیا،اطلاعات کے مطابق بھارت میں حکومتی پالیسیوں اور حکومت کی معاشی ناکامیوںسے تنگ ایک شہریابھارت کے شہر بروت میں شادی شدہ جوڑے نے فیس بک پر لائیو آکر خودکشی کی کوشش کی جس میں بیوی ہلاک ہوگئی جب کہ شوہر کی حالت تشویشناک ہے۔
بھارتی میڈیارپورٹ کے مطابق جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد کاروبار میں ہونے والے بھاری نقصان نے اس جوڑے کو انتہائی اقدام پر مجبور کیا۔یہ بھی کہا جارہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم عوام کو ریلیف دینے کی بجائے عوام کے دشمن بن گئے ہیں اور اس وقت یہ صورت حال ہے کہ ہرطرف بے چینی اور پریشانیوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں
ادھر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں جوتوں کا کاروبارکرنے والے راجیو تومڑ کو اہلیہ کے ہمراہ زہر کھاتے دیکھا گیا۔
خودکشی کے خوفناک مناظر لائیو دیکھنے والے سوشل میڈیا صارفین نے پولیس کو اطلاع دی تو پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر راجیو اور ان کی اہلیہ کو اسپتال پہنچایا جس دوران بیوی انتقال کرگئی جب کہ شوہر کی حالت تشویشناک ہے۔
ویڈیو میں تاجر کو آن لائن آکر زہر کھاتے دیکھا گیا جس کے بعد اس شخص کی اہلیہ نے شوہر کے منہ میں انگلی ڈال کر زہر نکالنے کی کوشش کی تاہم اس دوران اس شخص کو کہتے سنا جاسکتا ہےکہ ان کی موت کے ذمہ دار مودی ہیں۔
راجیو کا کہنا تھا کہ اگرچہ میں یہ نہیں کہتا مودی نے سارے کام خراب کیے لیکن مودی کا چھوٹے تاجروں اور کاروباری افرادکے ساتھ رویہ ٹھیک نہیں ہے۔مودی کی مذمت جاری ہے