لداخ میں کسی بھی محاذ آرائی سے بچنے کے لیے بھارتی اور چینی فوجی حکام کی میٹنگ

نئی دہلی : بھارت اور چین کے درمیان سرحدوں پر کشیدگی کم کرنے پر اتفاق،اس سلسلے میں لداخ میں‌لائن آف ایکچیل کنٹرول کے قریب دونوں ممالک کے فوجی حکام کے دررمیان ایک اہم اجلاس بھی ہوا ہے

ذرائع کے مطابق لداخ کے علاقے میں‌لائن آف ایکچیل کنٹرول پر بڑھنے والی کشیدگی کے حوالے سے دونوں ممالک کے دفاعی حکام کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں دونوں طرف سے یہ طئے پایا کہ لداخ کے مشرقی محاذ پر دونوں ممالک کسی بھی محاذ آرائی کو ہوا نہیں‌دے گے

بھارت کی طرف سے اس اجلاس میں بریگیڈیئر ایچ ایس گل ، کرنل ایس ایس لامبا جبکہ چین کی طرف سے کرنل کاو گو شینگ اور کرنل شانگ چن لی نے شرکت کی اور حالات کو بہتر رکھنے کے حوالے سے مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا

Comments are closed.