بھارتی عدالتیں بھی مسلمانوں کے انصاف دینے سے عاری ہوگئیں

0
38

نئی دہلی :بھارتی عدالتیں بھی مسلمانوں کے انصاف دینے سے عاری ہوگئیں ،اطلاعات کے مطابق دہلی کی ایک عدالت نے عام آدمی پارٹی کے معطل کونسلر طاہر حسین کو فرقہ وارانہ تشدد سے متعلق ایک کیس میں ضمانت دینے سے انکار کردیا ۔

نئی دہلی سے ذرائع کے مطابق یہ فساد فبروری شمال مشرقی دہلی میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاجوں کے دوران پیش آیا تھا ۔ ایڈیشنل سیشنس جج تیاگی گیتا سنگھ نے آج طاہر کی ضمانت عرضی کو ان بنیادوں پر مسترد کردیا کہ تحقیقات موجودہ طور پر ابتدائی مرحلہ میں ہے اور ان کی تحویل اس کیلئے درکار ہے ۔

طاہر نے ایڈوکیٹ جاوید علی کے ذریعہ داخل کردہ اپنی عرضی میں بیان کیا تھا کہ اس کیس کا اصل ملزم گلفام پہلے سے پولیس کی تحویل میں ہے اور ایف آئی آر میں طاہر حسین کو ملزم کے طور پر نامزد نہیں کیا گیا ہے

Leave a reply