باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی گجرات میں پولیس نے کرکٹر مہندر سنگھ دھونی کی نابالغ بیٹی زیوا کے خلاف دھمکیاں بھیجنے کے الزام میں گجرات کے منڈرا سے ایک 16 سالہ لڑکے کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نوعمر نے دھونی کی بیٹی کا ریپ کرنے کی دھمکی کا جرم قبول کرلیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حکام نے اس لڑکے کو گجرات کے کچ کے علاقے میں منڈرا کے نامنا کپیا گاؤں سے غراست میں لیا یہ نوجوان بارہویں جماعت کا طالب علم ہے اور اس نے اعتراف کیا ہے کہ زیووا کو زیادتی کی دھمکیاں دیبں۔ملزم کو رانچی پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے کچ پولیس سپرنٹنڈنٹ سوربھ سنگھ کا کہنا تھا کہ کلاس 12 کے طالب علم کو کچھ دن قبل دھونی کی اہلیہ ساکشی دھونی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شائع ہونے والے پیغام کے سلسلے میں پوچھ گچھ کے لئے گرفتار کیا گیا ہے
سنگھ نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے مطابق رانچی پولیس نے اس لڑکے کے بارے میں معلومات کچ (مغربی) پولیس کے ساتھ شیئر کی تھی اور ان سے اس بات کی تصدیق کرنے کو کہا تھا کہ کیا وہی ہے جس نے زیوہ کو زیادتی کی دھمکیوں کا خطرہ پیغام شائع کیا تھا
دھونی کی بیٹی زیوہ کو اسوقت دھمکیاں دی گئیں جب دھونی کی زیر قیادت سی ایس کے کے کے آر کے خلاف 168 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے میں ناکام رہی اور منگل کو میچ ہار گئی۔ سی ایس کے شیخ زائد اسٹیڈیم میں کے کے آر کے طے شدہ 168 کے ہدف کا تعاقب کرنے میں ناکام ہونے کے بعد مہندرا سنگھ دھونی اور کیدار جادھاو سوشل میڈیا ٹرولنگ پر تھے۔
دھونی کی ٹیم کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہی ، تو ان کی 5 سالہ بیٹی زیووا کے خلاف سوشل میڈیا پر دھمکیاں دی گئی۔ دھونی کی بیٹی کو عصمت دری اور ریپ کی دھمکی دی گئی،دھمکیاں دھونی کی اہلیہ کے انسٹا گرام اکاؤنٹس پر دی گئی تھیں
ملزم کی گرفتاری سے قبل رانچی پولیس نے رانچی میں ایم ایس دھونی کے فارم ہاؤس میں بھی حفاظتی انتظامات سخت کردیئے تھے
مہیندر سنگھ دھونی کے رانچی میں واقع فارم ہاؤس پر سکیورٹی بڑھادی گئی تھی۔ متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانے والے آئی پی ایل میں ایم ایس دھونی کی ٹیم کی خراب کارکردگی کے بعد سوشل میڈیا پر دھونی کی بیٹی کے حوالے سے قابلِ اعتراض تبصرے کئے گئے۔دھونی کی بیٹی زیوا دھونی کو سوشل میڈیا پر دھمکی کے بعد ان کے گھر پر سکیورٹی تعینات کی گئی ہے۔ پولیس کی پی سی آر وین مسلسل ان کے گھر کے باہر موجود ہے
بزدل دھونی،جان دینا اتنا آسان نہیں، صرف دو ہفتے کشمیر میں بھارتی فوج کے ساتھ گزار کر دہلی فرار