بھارت کے معروف کرکٹر کی بھارتی فوج کے ساتھ محبت و پیار کے دعووں کی قلعی کھل گئی، مہندر سنگھ دھونی صرف دو ہفتے بھارتی فوج کے ساتھ گزار سکے اور دو ہفتے کے چوکیدارہ کے بعد واپس وہلی لوٹ گئے، دھونی اتنے ڈرپورک نکلے کہ کشمیر میں کرفیو کی صورتحال میں وہاں رہے اور اس کے بعد کشمیر چھوڑ کر بھاگ گئے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ میں ناکامی کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے معروف کھلاڑی مہندر سنگھ دھونی نے فوج میں تربیت لینے کا پروگرام بنایاتھا، وہ اس ضمن میں مقبوضہ کشمیر آئے، 30 جولائی کو وہ 106 ٹی اے بٹالین کے ساتھ منسلک ہوئے لیکن صرف دو ہفتوں بعد وہ فوج چھوڑ کر واپس دہلی لوٹ گئے. دو ہفتوں میں دھونی نے نہ صرف بھارتی فوج سے ٹریننگ لی بلکہ فوج کے ساتھ چوکیداری بھی کی. دھونی کو گشت کے لئے بھیجا گیا تھا، 15 دنوں کی ٹریننگ میں دھونی اننت ناگ اور لداخ میں رہے،
صرف دو ہفتوں بعد دھونی واپس دہلی لوٹ گئے،
واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی مہندر سنگھ دھونی دو سال قبل بھی مقبوضہ کشمیر کا دورہ کر چکے ہیں، دھونی مقبوضہ کشمیر کے علاقے بارہمولا مہں گئے جہاں بھارتی فوج کی جانب سے کرکٹ میچ میں مہمان خصوصی تھے، دھونی بھارتی فوج کی وردی پہن کر مہمان خاص کے طور پر شریک ہوئے تھے.
بھارتی کرکٹر دھونی اپنےایک انٹرویو میں کہہ چکے ہیں کہ وہ فوجی بننا چاہتے تھے لیکن قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا،دھونی بھارتی فوج کی پیراشوٹ رجمنٹ میں اعزازی لیفٹیننٹ کرنل کا درجہ رکھتے ہیں اور اسی عہدے کے ساتھ رجمنٹ کو جوائن کریں گے
واضح رہے کہ سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کےخلاف شکست کے بعددھونی پر ریٹائرمنٹ لینے کا دباﺅ بڑھ گیا ہے اور میگا ایونٹ کے اہم میچز میں سست رفتار بیٹنگ کی وجہ سے سابق کپتان کو تنقید کا سامنا ہے۔ 38سالہ مہندرا سنگھ دھونی ناصرف اب پہلے جیسی بلے بازی کی صلاحیت سے محروم ہو گئے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ بھارتی ٹیم مینجمنٹ اگلے ورلڈ کپ کے لیے ٹیم تیار کرنا چاہ رہی ہے اور اسی وجہ سے دھونی کو مستقبل میں بھی بھارتی ون ڈے ٹیم کا حصہ بنائے جانے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے