بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی اچانک دفترخارجہ طلبی ہوئی، بھارتی ناظم الامور گورواہلووالیا دفتر خارجہ میں پیش ہوئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ناظم الامور گورواہلووالیا کی دفتر خارجہ طلبی کی گئی ،بھارتی ناظم الامورکی طلبی ڈی جی ساؤتھ ایشیاو سارک ڈاکٹر محمد فیصل نےکی،پاکستان نے ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا.

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکی دفتر خارجہ طلبی،ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ پر احتجاج

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ناظم الامورکوسیز فائرکی مسلسل خلاف ورزیوں پر احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا،بھارتی افواج نے 6 اور 7 اکتوبر کو ایل او سی پر شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی،بھارتی فوج کی فائرنگ سے 69 سالہ نذیراں بی بی شہید اور3شہری زخمی ہوئے،بھارتی افواج ایل او سی پر آبادی کو خودکار اور بھاری اسلحہ سے نشانہ بنا رہی ہیں، بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں میں تیزی آئی ہے،

ڈومور ذہن سے نکال دیں،ٹرمپ نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کی، ترجمان دفتر خارجہ

بھارت نے 2017 میں 1970 بارجنگ بندی کی خلاف ورزی کی، بھارتی افواج کا بے گناہ شہریوں کوجان بوجھ کر نشانہ بنانا قابل مذمت ہے، شہری آبادی کو نشانہ بنانا بین الاقوامی انسانی حقوق اور قوانین کی خلاف ورزی ہے ،جنگ بندی کی خلاف ورزیاں  علاقائی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں .

Shares: