بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی ایک بار پھر دفتر خارجہ طلبی، پاکستان نے کیا کہا؟ اہم خبر

بھارتی ناظم الامورگورواہلووالیا کی دفتر خارجہ میں طلبی کی گئی ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی ناظم الامورکی طلبی ڈی جی ساؤتھ ایشیا و سارک ڈاکٹرمحمد فیصل نےکی، پاکستان نے ایل او سی پرسیز فائرمعاہدے کی خلاف ورزی پرشدیداحتجاج کیا،بھارتی ناظم الامورکوسیز فائرکی مسلسل خلاف ورزیوں پراحتجاجی مراسلہ تھمایا گیا،

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکی دفتر خارجہ طلبی،ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ پر احتجاج

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی افواج نے ایل او سی کے نیزاپیر اور باگسار سیکٹرمیں گزشتہ روزا بلااشتعال فائرنگ کی، بھارتی فوج کی فائرنگ سے 50سالہ نورجہاں بی بی شہید اور3شہری زخمی ہوئے،بھارتی افواج شہری آبادی کو خودکاراوربھاری اسلحہ سےنشانہ بنارہی ہیں،بھارت کی جانب سے 2017سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں میں تیزی آئی بھارتی افواج کابےگناہ شہریوں کوجان بوجھ کرنشانہ بناناقابل مذمت ہے،

Comments are closed.