بھارتی معیشت کو جھٹکا، اگست میں 8 بنیادی صنعتوں کی پیداوار میں کمی
بھارتی معیشت کو ایک اور جھٹکا لگا ہے۔ اگست میں8 بنیادی صنعتوں کی پیداوار 0.5 فیصد کم ہو گئی ہے۔ 8 بنیادی صنعتوں کا مشترکہ انڈیکس اگست 2019 میں 128.2 تھا، جو اگست 2018 کے انڈیکس کے مقابلے میں 0.5 فیصد کم ہو گیا۔
Government of India: The combined Index of 8 Core Industries stood at 128.2 in August, 2019, which declined by 0.5 per cent as compared to the index of August, 2018. Its cumulative growth during April to August, 2019-20 was 2.4 per cent. pic.twitter.com/2NSQYfRQCn
— ANI (@ANI) September 30, 2019
واضح رہے کہ ایک رپورٹ کے مطابق بھارت میں جی ڈی پی کی شرح ترقی جون میں گر کر 5 فیصد پر پہنچ گئی تھی جو گزشتہ چھ سالوں میں سب سے کم ہے۔ اعداد و شمارکے مطابق اقتصادی محاذ پر مودی حکومت کی کرکردگی کے پیش نظر ایسی کمی کی توقع پہلے سے ہی کی جا رہی تھی۔
بھارتی معیشت کی صورتحال تشویش ناک
جی ڈی پی کی اپریل ،جون کے دوران شرح ترقی گزشتہ سال کی اسی سہ ماہی کی شرح ترقی 8 فیصد کے مقابلہ میں انتہائی کم ہے۔ یاد رہے کہ یہ شرح ترقی 25 سہ ماہیوں میں سب سے کم ہے۔ سب سے زیادہ کمی مینوفیکچرنگ سیکٹر میں دیکھی گئی ہے۔ مینوفیکچرنگ سیکٹر میں ترقی کی شرح محض 0.6 فیصد ہے جو گزشتہ سال کی اسی دورانیہ کی شرح ترقی 12.1 فیصد کے مقابلہ میں انتہائی کم ہے۔
بھارتی معیشت کا برا حال، جی ڈی پی کی شرح 6 سالوں میں سب سے کم!
زراعت اور تخلیق کاری کے شعبوں میں بھی خراب کارکردگی کی وجہ سے جنوری ، مارچ 2018-19 میں ترقی کی شرح5.8 فیصد رہی جو کہ 5 سال کی کمتر سطح ہے۔ یہ 20 سہ ماہیوں میں سب سے کم شرح ترقی تھی۔ مالی سال 2018-2019 میںجی ڈی پی کی شرح ترقی 6.8 فیصد رہی جو کہ گزشتہ مالی سال میں 7.2 فیصد سے کم تھی۔