2024 تک 5ٹریلین ڈالر کی بھارتی معیشت، بھارتی سیاستدان نے بڑا دعوی کر دیا

سابق بھارتی وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے مودی حکومت کی معاشی پالیسیوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

بھارتی معیشت کا برا حال، جی ڈی پی کی شرح 6 سالوں میں سب سے کم!

بھارتی میڈیا کے مطابق منموہن سنگھ نے کہا کہ 5 ٹریلین ڈالر کی معیشت کے لیے ہر سال 10 سے 12 فیصد شرح ترقی چاہیے۔ لیکن اب ہر سال شرح ترقی کم ہو رہی ہے۔ آئی ایم ایف نے بھی کہا ہے کہ اس سال صرف 6.1 فیصد ترقی ہوگی۔

سابق وزیراعظم نے ممبئی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی معیشت کے لیے اہمیت کے حامل ممبئی شہر اور ریاست مہاراشٹر بھی بحران کی زد میں ہیں اور مہاراشٹر میں گزشتہ پانچ سالوں کے دوران سب سے زیادہ کارخانے اور فیکٹر یاں بند ہوگئی ہیں۔منموہن سنگھ نے مہاراشٹر کی بدحالی کے لیے مودی حکومت اور ریاستی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کو ذمہ دار قراردیا۔

ستمبر2019، بھارتی برآمدات میں کتنی کمی ہوئی؟

منموہن سنگھ نے کہا کہ مودی حکومت کی ناقص اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے معاشی بحران کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور اس کا اثر عام لوگوں، کسانوں اور مزدوروں پر پڑا ہے، مہاراشٹر کسانوں کی خودکشی میں اوّل نمبر پر ہے۔

بھارتی معیشت کو جھٹکا، اگست میں 8 بنیادی صنعتوں کی پیداوار میں کمی

انہوں نے مزید کہا کہ ’آٹوہب‘ کہلانے والے پونے میں بحران کا سب سے زیادہ اثر پڑا ہے اور آٹو صنعت ب±ری طرح سے زوال کا شکار ہے۔ اس صنعت کو بچانے کے لیے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی عدم دلچسپی ہے۔

Comments are closed.