بھارت میں اپوزیشن جماعت کانگریس کے صدر راہل گاندھی کیرالہ کی سیٹ پر اپنے حریف پر آٹھ لاکھ سے زائد ووٹوںکی برتری حاصل کئے ہوئے ہیں.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راہل گاندھی نے ابھی تک 12 لاکھ 91 ہزار چھ سو سے زائد ووٹ حاصل کر لئے ہیں اور ابھی گنتی جاری ہے اسی طرح دوسری جانب بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امت شاہ گجرات کے شہر گاندھی نگر سیٹ سے آٹھ لاکھ 83 ہزار 830 ووٹ کے ساتھ اپنے قریبی حریف سے پانچ لاکھ 51 ہزار 944 ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں۔
نریندر مودی اتر پردیش کےشہر وارانسی سے پانچ لاکھ 83 ہزار 14 ووٹ کے ساتھ اپنے حریف سے قریب چار لاکھ دس ہزار ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں۔ کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی اتر پردیش کے شہر رائے بریلی سیٹ سے چار لاکھ 21 ہزار 94 ووٹ کے ساتھ اپنے حریف سے تقریبا ایک لاکھ تیس ہزار ووٹوں سے آگے ہیں۔
ہندوستانی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ سیٹ سے پانچ لاکھ 70 ہزار 149 ووٹوں کے ساتھ آگے جا رہے ہیں اسی طرح سماجوادی کی پونم سنہا دو لاکھ 58 ہزار 576 ووٹ حاصل کرکے ان سے پیچھے ہیں۔
بھارت کے الیکشن میں 1971 کے بعد ایسا ہوا ہے کہ ایک پارٹی دوسری بار مسلسل جیت رہی اور اسی پارٹی کی حکومت بنے گی.اس سے قبل 1971 میں اندرا گاندھی دو بار منتخب ہوئی تھں. اندرا سے قبل پنڈت جواہر لال نہرو نے بھی دو بار حکومت بنائی تھی. بھارت کے پہلے وزیراعظم جواہر لال نہرو کی قیادت میں تین بار کانگریس کی حکومت اقتدار میں آئی تھی۔ اس کے بعد اندرا گاندھی کی قیادت میں 1967اور 1971میں مسلسل دومرتبہ حکومت بنی تھی۔ اس کے بعد اب مودی کی حکومت دوسری بار بنے گی.کانگریس نے 1980اور 1984میں بھی الیکشن میں اکثریت حاصل کی تھی لیکن دونوں بار ان کے وزیراعظم الگ الگ تھے ۔