بھارتی کسان نے کس پارٹی کی ٹی شرٹ پہن کر خودکشی کی؟

بھارتی ریاست مہاراشٹر میں اسمبلی الیکشن ہونے میں صرف ایک ہفتہ باقی ہے اور انتخابی مہم زوروں پر ہے۔ اس دوران ایک کسان کی خودکشی کی خبر نے تہلکہ مچا دیا ہے۔

بھارت میں خودکشی کا رحجان بڑھ گیا، تازہ ترین رپورٹ سامنے آگئی

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک کسان نے درخت سے لٹک کر خودکشی کر لی۔ کسان نے بی جے پی کی ٹی شرٹ پہنی ہو ئی تھی۔ 38 سالہ راجو تلوڑے نامی کسان کی لاش درخت سے لٹکی ملی۔ راجو کی ٹی شرٹ پر بی جے پی کا کمل نشان چھپا ہوا تھا اور مراٹھی زبان میں لکھا ہوا تھا ’پنہا آنیو آپلے سرکار‘ یعنی ’پھر سے ہماری سرکار بنائیں‘۔

یاد رہے کہ مذکورہ ٹی شرٹس بی جے پی کارکنان میں تقسیم کی گئی تھیں۔خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ راجو بی جے پی کا کارکن تھا یا پارٹی ہمدرد تھا۔

بھارتی فوجی نے کتنے فوجیوں کو قتل کر کے خودکشی کی، مقبوضہ کشمیر سے بڑی خبر آگئی

دوسری طرف پولیس نے دعوی کیا ہے کہ راجو بھاری رقم کا مقروض تھا اور وہ اس کو ادا کرنے کی پوزیشن میں نہیں تھا۔

بھارت، آندھرا پردیش کے سابق اسپیکرشیو پرساد کی خودکشی

شیوسینا نے اس معاملہ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کو کسانوں کے مسائل کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔

Comments are closed.