اسے کہتے ہیں پاکستان دشمنی :پاکستان میں پرفارم کرنے پر بھارت میں میکا سنگھ کے بائیکاٹ کا اعلان

نئی دہلی : پاکستان میں گانا گانا بھارتی گلوکار کو مہنگا پڑا، تمام بھارتی فلم انڈسٹریز نے میکا سنگھ کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا . اطلاعات کے مطابق بھارتی تنظیم فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سنی ایمپلائزنے پاکستان میں پرفارمنس کرنے پر بھارتی گلوکار میکا سنگھ کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔تنظیم نے اپنے بیان میں کہا کہ گلوکار پر مستقبل میں کسی بھی قسم کے میوزک یا فلمی پروجیکٹ کا حصہ بننے پر زندگی بھر کی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ایف ڈبلیو آئی سی ای تنظیم نے اپنے بیان میں مزید لکھا کہ ‘بھارت اور پاکستان کے درمیان جاری تنازع کے باوجود میکا سنگھ کا پاکستان میں پرفارم کرنا ان کے لیے باعث شرمندگی ہے۔تنظیم نے تمام پروڈیوسرز، میوزک ڈائریکٹرز، آل انڈیا ریڈیو، ایف ایم انڈیا، میوزک اور ریکارڈنگ کمپنیز، نیشنل ٹی وی اور سیٹلائٹ چینلز سے مطالبہ کیا کہ وہ بھی میکا سنگھ کے ساتھ کسی قسم کا کام نہ کریں۔

یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ تنظیم نے بیان میں انتباہ کرتے ہوئے لکھا کہ جو بھی میکا سنگھ کے ساتھ کام کرنے کی کوشش کرے گا اس کا بائیکاٹ بھی کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ وہ بھارت میں کسی بھی انٹرٹینمنٹ سے تعلق رکھنے والی تنظیم کو میکا سنگھ کے ساتھ کام نہیں کرنے نہیں دیں گے اور اگر کسی نے ایسا کرنے کی کوشش کی تو اسے قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Comments are closed.