باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر کے بعد بھارت کا جنگی طیارہ بھی تباہ ہو گیا
بھارتی فضائیہ کا ایک لڑاکا طیارہ پنجاب کے ہوشیار پور میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گر کر تباہ ہونے والا طیارہ مگ 29 تھا۔ معلومات کے مطابق طیارے کا پائلٹ محفوظ ہے۔
طیارہ گرتے ہی اس میں آگ لگ گئی، جس کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، طیارے کا حادثہ کیسے پیش آیا اس پر تحقیقات کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ابھی تک اس ضمن میں بھارتی فضائیہ کی جانب سے طیارہ گرنے کی وجہ بھی نہیں بتائی گئی
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فضائیہ کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا تھا
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 کو خراب موسم کی وجہ سے سکم کے علاقہ مکتانگ میں ایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑی جس کی وجہ سے ہیلی کاپٹر تباہ ہو گیا ہے، ہیلی کاپٹر میں سوار ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا ہے جبہ 6 فوجی محفوظ رہے ہیں
بھارتی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر میں چار فضائیہ اور دو فوج کے اہلکار سوار تھے، حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد دو ہیلی کاپٹروں کو جائے حادثہ پر بھجوایا گیا ۔ قریبی یونٹ سے فوج کی ایک ٹیم بھی بھجوائی گئی جس نے زخمی کو ہسپتال منتقل کیا ۔
بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر چاٹن سے سکم کے علاقے مکتانگ کے لئے پرواز پر تھا کہ اسے خراب موسم کی وجہ سے ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی ،ہیلی کاپٹر نے جس مقام پر جانا تھا اسے دس کلومیٹر دور اسکی لینڈنگ ہوئی








