این ڈی ایم اے نے دیا پی آئی اے کو حفاظتی کٹس کا عطیہ

0
47

این ڈی ایم اے نے دیا پی آئی اے کو حفاظتی کٹس کا عطیہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق این ڈی ایم اے کی جانب سے پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کو ایک لاکھ ڈالر کی حفاظتی کٹس کا عطیہ دیا گیا ہے

این ڈی ایم اے کی جانب سے پی آئی اے کو فراہم کی گئی کٹس میں حفاظتی لباس، ماسک اور عینکیں شامل ہیں۔ ، کٹس کا استعمال پی آئی اے کا عملہ دوران پرواز کرے گا۔

سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے سامان عطیہ کرنے پر چیئرمین این ڈی ایم اے جنرل افضل کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ارشد ملک کا کہنا تھا کہ تمام قومی ادارے مکمل یکجہتی اور یگانگت سے ملک کی خدمت میں مصروف ہیں، عطیہ کردہ سامان سے پی آئی اے عملے اور مسافروں کو محفوظ بنانے میں بہت مدد ملے گی۔

پالپا کا پروازوں کو آپریٹ کرنے سے انکار،اصل کہانی کیا ؟ جان کر لگے بڑا جھٹکا

کرونا کیخلاف جنگ،پروازیں آپریٹ نہ کرنیوالوں کے خلاف کیا ایکشن لیا جائے؟ بڑا مطالبہ آ گیا

بیرون ملک سے واپس آنیوالے پاکستانیوں کے لئے ایک اور نیا امتحان

اوورسیز خدا کیلئے واپس نہ آئیں، جانوروں جیسا سلوک صرف ذلت، شہری پھٹ پڑے

پی آئی اے کو امریکا کے لئے براہ راست پروازوں کی ملی اجازت

پی آئی اے کو آفیشلز کی وجہ سے کروڑوں روپے مالیت کا نقصان

واضح رہے کہ پی آئی اے مشکل وقت میں اپنے ہم وطنوں کو بیرون ممالک سے واپس لانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، لاک ڈاؤن کی وجہ سے فضائی سروس اکثر ممالک نے معطل کر رکھی ہے اسکے باوجود پی آئی اے کی خصوصی پروازوں کے ذریعے پاکستانیوں کو واپس لایا جا رہا ہے

امریکا کے لئے پی آئی اے کی دو خصوصی پروازوں کا شیڈول جاری

Leave a reply