اوورسیز خدا کیلئے واپس نہ آئیں، جانوروں جیسا سلوک صرف ذلت، شہری پھٹ پڑے

0
50

اوورسیز خدا کیلئے واپس نہ آئیں ، یہان جانوروں جیسا سلوک، کوئی سہولت نہیں، صرف ذلت ، شہری پھٹ پڑے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے بیرون ملک سے پاکستانیوں کو واپس لانے کا اعلان کر دیا ہے اور اس ضمن میں شہریوں کو واپس لایا بھی جا رہا ہے تا ہم پاکستان واپس پہنچ کر شہری حکومت کے خلاف پھٹ پڑے اور دیگر اوورسیز پاکستانیوں سے واپس نہ آنے کی اپیل کر دی.

بیرون ممالک سے پاکستان واپس آنے والے پاکستانی حکومت پر پھٹ پڑے،بیرون ملک سے واپس آنے والے ایک پاکستانی کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ کہہ رہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی مت آئیں وہاں پر آپ کورونا یا کسی چیز سے مریں عزت والی موت ہو گی یہاں پر ذلت والی ہو گی

شہری کا مزید کہنا تھا کہ یہاں پر پیسے بنائے جار ہے ہیں باہر سے فنڈ لینے کا ذریعہ ہے انتظامیہ آپ کے نام پر فنڈ لے گی،یہاں پر کوئی ڈاکٹر نہیں ، ماسک نہیں، سینا ٹائیزر نہیں ایک بندہ بیٹھا ہے وہ کہہ رہا ہے جو بیمار ہو گا اس کو ہم نکال لیں گے، یہاں مرنے کے لئے چھوڑ دیا گیا ہے ، کسی کے بیمار ہونے کا انتظار کیا جا رہا ہے،

شہری کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارا بھی ہے،اوورسیز پاکستانی اگر مزید واپس آئیں گے تو انکے ساتھ جانوروں جیسا سلوک ہو گا آپ کو کچھ نہیں ملے گا ، خدارا واپس مت آئیں،معید یوسف اور زلفی بخاری یہ ان کے کرپشن کے زریعے ہیں۔ دو چار مہینے گزار لیں اور واپس نہ آئیں.

دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی معید یوسف نے کہا ہے کہ ہم کوشش کررہے ہیں شہروں میں قرنطینہ اورٹیسٹوں کی سہولت بڑھائیں،کل سے 6 ہزارپاکستانی ایک ہفتے میں وطن واپس لاسکیں گے،کمرشل ایئرلائنزکواجازت دیں گےکہ وہ پاکستانیوں کوواپس لائیں،طورخم سےآج 500 پاکستانی واپس آئیں گے،

قبل ازیں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے عالمی اور علاقائی پروازوں کے لیے نئے ایس او پی جاری کردیے، سی اے اے کے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ نے باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔ نئے ایس او پیز 18 سے 30 اپریل تک کے لیے جاری کیے گئے ہیں، ایس او پیز تمام کمرشل اور پرائیوٹ طیاروں کی پروازوں پر لاگو ہوں گے، پرواز کی پاکستان آمد یا روانگی سی اے اے کی اجازت سے مشروط ہے۔

کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

راشن نہیں چاہئے، ہمیں پاکستان واپس بھجواؤ، یو اے ای میں پھنسے پاکستانیوں کا احتجاج

بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے پی آئی اے کوشاں

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری نئے ایس او پی کے مطابق جہاز کو اڑان بھرنے سے پہلے جراثیم سے پاک کرنے کا سرٹیفکیٹ جمع کروانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ جہاز میں پرسنل پروٹیکشن ایکوپمنٹ کا ضروری ذخیرہ لازمی ہونا چاہیئے۔ مسافروں کے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم پر کروانا بھی کمرشل و پرائیوٹ فضائی کمپنی کی ذمہ داری ہوگی۔ مسافروں اور جہاز کے عملے کو ذاتی حفاظت اور سماجی فاصلہ یقینی بنانے کی ہداہت کی گئی ہے۔ جہاز میں دوران پرواز مسافروں کا سٹنگ پلان تصاویر کی صورت میں سی اے اے کو بھجوایا جائے گا۔

پالپا کا پروازوں کو آپریٹ کرنے سے انکار،اصل کہانی کیا ؟ جان کر لگے بڑا جھٹکا

کرونا کیخلاف جنگ،پروازیں آپریٹ نہ کرنیوالوں کے خلاف کیا ایکشن لیا جائے؟ بڑا مطالبہ آ گیا

کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

پی آئی اے کی مالی مشکلات، سی ای او ارشد ملک اور افسران کا بڑا فیصلہ

راشن نہیں چاہئے، ہمیں پاکستان واپس بھجواؤ، یو اے ای میں پھنسے پاکستانیوں کا احتجاج

بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے پی آئی اے کوشاں

ایس او پیز کے مطابق پرواز کی ایئر پورٹ لینڈنگ کے بعد مسافروں کا سامان جراثیم سے پاک کر کے دیا جائے گا، بین الاقوامی پرواز کے مسافروں کو پاکستان آمد پر 7 سے 14 روز تک قرنطینہ کیا جائے گا، پرواز کے مسافروں کو ہیلتھ ڈیکلریشن فارم بھی جمع کروانا ہوگا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی اتھارٹی نے تمام بڑے ایئرپورٹس کے انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک لاؤنجز میں خود کار تھرمل اسکینرز بھی نصب کر دیے ہیں، اندرون و بیرون ملک سفر کرنے والے تمام مسافروں کی مکمل اسکریننگ کی جائے گی

بیرون ملک سے واپس آنیوالے پاکستانیوں کے لئے ایک اور نیا امتحان

Leave a reply