جمیل فاروقی کو ختم نبوت پر خاموشی کے بدلے کینیڈا میں مستقل رہائش اور پر تعیش زندگی کی آفر

0
67

ختم نبوتؐ کے معاملے پر بات نہ کرنے کی بات کس نے کی ؟ کینیڈا میں مستقل رہائش اور پرُتعیش زندگی کے بدلے کیا کرنے کی آفر کی گئی ؟ بات دل میں تھی سو کردی : جمیل فاروقی کا پہلا "وی لاگ”

کالم نگار اور اینکر پرسن جمیل فاروقی کا کہنا ہے کہ انہیں ایک معروف شخصیت نے ختم نبوت کے متعلق بات نہ کرنے پر پرکشش آفرز دیں جسے انہوں نے رد کر دیا تھا

باغی ٹی وی : جمیل فاروقی نے اپنے یو ٹیب چینل پر پہلی ویلاگ ویڈیو شئیر کی جس میں انہوں نے اپنی زندگی کے ایک اہم راز سے پردہ اٹھایا
https://www.youtube.com/watch?v=SR8Pg3–JCg&feature=youtu.be
جمیل فاروقی نے کہا کہ میں نے حرف راز شو میں اوریا مقبول سے علیحدگی اختیار کی تو کچھ نادیدہ قوتیں میرے ساتھ رابطے میں آئیں مجھے فیس بک پر فرینڈ ریکوئسٹ بھیجی وہ کینیڈا کے ایک ٹی وی چینل کی معروف شخصیت تھے ان کا اور ان کے ادارے کا نام میں نہیں لینا چاہتا ان کو میں خاموشی سے سنتا رہا جبکہ ان کا تذکرہ۔اوریا مقبول صاحب سے بھی ایک دو مرتبہ کیا

جمیل فارقی کے مطابق اس شخص نے انہیں بتایا کہ میں پکا مسلمان اور پکا پاکستانی ہوں 35 سال سے کینیڈا میں مقیم ہوں مجھے آپ کا کام بات کرنے کا انداز بہت اچھا لگا بہت امیدیں ہیں آپ سے آپ ملک کا مستقبل ہیں وغیرہ جیسی چکنی چپڑی باتیں میرے ساتھ کیں

جمیل فاروقی نے کہا کہ اس شخص نے مجھے پوچھا کہ پاکستان میں اقلیتوں کے کیسے حالات ہیں ؟ جس پر میں نے جواب دیاکہ پاکستان میں اقلیتوں کے حالات دیگر ممالک جیسے انڈیا. بنگلہ دیش یورپ ویسٹ ممالک کی نسبت اچھے ہیں میرے اس جواب پر کینیڈین شخص نے باتوں باتوں میں کہا کہ پاکستان میں کچھ اقلیتوں جیسے عیسائیوں احمدیوں قادیانیوں کے ساتھ اچھا سلوک نہیں ہو رہا صرف یہی نہیں انہوں نے اوریا صاحب کے بارے میں بھی کافی نیگیٹیو کہا اور مجھے آفر کی کہ آپ میرے ساتھ میرے چینل پر بطور اینالسٹ کام کریں

جمیل فاروقی نے اپنی ویڈیو میں بتایا کہ اس شخص نے مجھے اپنے چینل پر کام کرنے کے ساتھ متعدد آفرز دیتے ہوئے کہا کہ آپ کینیڈا آجائیں آپ کینڈین جس خوبصورت لڑکی سے کہیں گے آپ کی شادی کروانے کے لیے تیار ہیں اپنے چینل میں شئیرز دیں گے نارمل فلائٹ کی بجائے چارٹرڈ فلائٹ سے آپکو لایا جائے گا اور ایسا پروٹوکول دیا جائے گا جس پر ساری دنیا عش عش کر اٹھے گی

جمیل فاروقی نے کہا ان کی تمام آفرز کے بعد میں نے پوچھا کہ آپ ساری آفرز مجھے کیوں دے رہے ہیں ان کے پیچھے وجہ کیا ہے؟ میں محنت کرنے والا آدمی ہوں اللہ نے مجھے عزت دی ہے رزق حلال کمانے والا آدمی ہوں بسوں میں سفر کر کے محنت سے اس مقام۔تک پہنچا ہوں آپ یہ سب آفرز مجھے کیوں دے رہے ہیں؟ جمیل فاروقی نے کہا کہ میرے ان سوالات کے جواب میں اس شخص نے کہا آپ نے بس ایک کام کرنا یے کہ ختم نبوتؐ کے متعلق بات نہیں کرنی جمیل فاروقی کے مطابق اس کی اس بات پرمیرے پاوں کے نیچے سے زمین نکل گئی اور اگلے لمحے میں نے لبیک یارسول اللہ کا کہنا شروع کر دیا

جمیل فاروقی کے مطابق ختم نبوتؐ کے متعلق اس طرح بات کر نے کا مطلب وہ شخص قادیانی تھا جس کی میں بعد میں معلومات نکلوائیں تو وہ احمدیوں کا ایک بہت بڑا سربراہ تھا

جمیل فاروقی نے کہا یہ بات میں بہت عرصے سے عوام کے ساتھ شئیر کر نا چاہ رہا تھا اور مجھے لگا کہ آپ کو بتانا چاہیے کہ ایسے ایکٹس ہوتے ہیں لوگوں کو ایسے پھنسانے کی کوشش کی جاتی ہے جو ان پر تعیش آفرز کے پیچھے اپنے عقیدے سے ہٹ جاتے ہیں وہ دائرہ۔اسلام بلکہ میرے نزدیک دائرہ انسان سے خارج ہو جاتے ہیں

جمیل فاروقی کے مطابق اس دوران وہ چھ سے سات ماہ بےروزگار رہے عمرہ بھی کیا اور اس دوران اس واقعے کے بعد جو تجلیات اور راز میرے اوپر ظاہر ہوئے وہ دیکھا جو دنیا میں بہت کم لوگوں نے دیکھا ہو گا

جمیل فاروقی نے کہا آپ نیوز بند ہونے کے بعد ایک انٹر نیشنل جریدے سے مجھے کالم لکھنے کی کے ہوئی جس کے بعد اس ادارے کے کنٹری ہیڈ سے بات ہوئی اس نے میرے کالمز کی تعریفیں کیں اور پرکشش پیکج کی آفر دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے ادارے کی ایک پالیسی ہے کہ آپ نے قادیانیوں کے خلاف نہیں لکھنا

جمیل فاروقی نے کہا یہ مجھے حیران کر دینے والی بات تھی کیونکہ میری سوچ کے مطابق وہ کے انٹر نیشنل یا سیاسی پالیسی کے بارے میں بتائیں گے لیکن انہوں نے مذہب کے بارے میں بات کی اس پر میں نے ان کی آفر کو منع کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ کے جریدے کے لیے آرٹیکلز نہیں لکھنے میرے لیے میرا اللہ کافی ہے اور میں حق حلال کی کمائی سے گزارا کر رہا ہوں کرتا آیا ہوں اور کرتا رہوں گا

ویڈیو کے آخر میں جمیل فاروقی نے کہا کہ اللہ نے عزت نام سب کچھ دیا پاکستان میرا ملک ہے اس کی مٹی میں ہی خاک ہونا ہے یہیں جینا مرنا ہے کہیں کینِیڈا امریکہ لندن کے ویزے نہیں لینا مجھے اسی ملک کی عوام کے لیے جینا ہے اور مرنا ہے

یہ وقت انسانیت کی خدمت کرنے کا ہے خواہ ان کا تعلق کسی بھی مذہب نسل یا فرقہ سے ہو ، ہمایوں سعید

صدرمملکت کی زیر صدارت علماء کرام کی بیٹھک جاری، رمضان میں عبادات بارے جاری ہو گا اعلامیہ

کرونا وائرس کی بے چینی میں بانی دعو ت اسلامی مولانا محمد الیاس عطار قادری کا بڑا اعلان

Leave a reply