جموں:مقبوضہ کشمیر میں جموں کے ضلع ڈوڈہ میں گاوں گندنہ کے علاقے میں بھارتی فوج نے محاصرے اور تلاشی کی کاروائی میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق پولیس نے کہا ہے کہ انہوں نے حزب المجاہدین کے جموں کے ریجنل کمانڈر ہارون عباس وانی عرف معین الاسلام کوڈوڈہ میں شہید کردیا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان لینڈسلائڈنگ سے زخمی ہونے والوں کی عیادت کے لیے کشمیرپہنچ گئے
ذرائع کے مطابق ہارون عباس وانی بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز ڈگری کے حامل تھے۔ بھارتی فورسز نے A+ کیٹگری میں رکھ کر انکے سر کی قیمت 15 لاکھ مقرر کر رکھی تھی ۔ہارون عباس نے نے ستمبر 2018 میں حزب المجاہدین میں شامل ہونے سے پہلے جموں میں ایک دوا ساز کمپنی میں ملازمت چھوڑ دی تھی۔ہارون ، حزب المجاہدین کے کمانڈر جہانگیر سرووری کے قریبی ساتھی تھے ۔
اسلام ہی انسانیت کی آخری امید ہے،میں اسلام سے بے حد متاثرہوں ، بس میرے لیے دعا…
ذرائع کےمطابق قریب تین ماہ قبل ، پولیس نے کشتواڑ اور ڈوڈہ اضلاع میں ایک درجن سے زائد افراد کو عسکریت پسندوں کو رسد فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔اس واقعے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں رواں ہفتے میں تازہ ترین شہادتوں کی تعداد چھ ہوگئی ۔ اس سے قبل وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں چاڈورہ کے علاقے بہرام پورہ اور پلوامہ کے علاقے کلتراہ میں پیر کے روز بھارتی فوج نے محاصرے اور تلاشی کی دو الگ الگ کارروائیوں میں دونوجوانوں کو شہید کر دیاتھا۔
بھارت میں بغاوت:جس حکومت کو چنا وہی ہمیں کاٹ کھانے کو آرہی ہے، بھارتی طالبہ
آرمی حکام کے مطابق پیر کو رات دیر گئے پلوامہ کے علاقے کلتراہ میں سیکیورٹی فورسز کے ایک آپریشن میں ایک حریت پسند شہید ہو ا۔اتوار کے روز پلوامہ ضلع میں ترال کے علاقے گلشن پورہ میں بھارتی فوجیوں نے کورڈن اور سرچ آپریشن کے دوران تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیاتھا۔