جموں:بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو ہتھیانے کے بعد اب کشمیریوں کی جائیداد واملاک پرقبضے کرنے شروع کردیاہے، اطلاعات کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے آزادی پسند رہنما سید صلاح الدین اور دیگر حریت پسندوںکے خلاف فنڈنگ کے معاملے میں منسلک سات املاک کو ضبط کر لیا۔
ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی وزیراعظم سے ملاقات
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ایک سینئر عہدیدار کے مطابق یہ املاک اننت ناگ، سوپور اور بانڈی پورہ میں واقع ہیں۔ اتھارٹی کے احکامات کی تصدیق کے بعد ای ڈی کے عہدیداروں نے ان علاقوں کا دورہ کیا اور نوٹس جاری کیے جس میں یہ اعلان کیا گیا کہ ایجنسی نے املا ک کو ضبط کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کیا یہ اساتذہ کے بچے اپنے بچے نہیں ؟سموگ طاری وجاری مگراستاتذہ بچوں کے ماسک نہ پہنا سکے
منی لانڈرنگ کی روک تھام سے متعلق قانون کے تحت ای ڈی نے ایک کشمیری تاجر محمد شفیع شاہ اورکے علاوہ چھ حریت پسندوں کی 13 املاک کو عارضی طور پر ضبط کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ یہ کارروائی این آئی اے کی جانب سے ان کے خلاف دائر چارج شیٹ کی بنیاد پر کی گئی۔ساؤتھ ایشین وائرکے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ محمد شفیع شاہ اور دیگر ملزمان طالب لالی، مظفر احمد ڈار اور مشتاق احمد لون تہاڑ جیل میں بند ہیں۔
گلوکارہ آئمہ بیگ نے بھارتی ریئلٹی شو بگ باس کی آفر کو ٹھکرا دیا،سب سے پہلے پاکستان