بھارتی حکومت اقوام متحدہ کے فیکٹ فائنڈنگ مشن کومقبوضہ کشمیرتک رسائی دے، او آئی سی کا مطالبہ
اوآئی سی کےہیومن رائٹس کمیشن نے مقبوضہ کشمیرمیں مسلسل کرفیو اور رابطے منقطع کرنے کی شدید مذمت کی ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق او آئی سی نے واضح طور پر کہا ہے کہ بھارتی فورسزنےمقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی نظام معطل کررکھا ہے، بھارتی حکومت اقوام متحدہ،اوآئی سی کےفیکٹ فائنڈنگ مشن کومقبوضہ کشمیرتک رسائی دے، مقبوضہ کشمیرمیں بڑے پیمانے پرانسانی حقوق کیخلاف ورزیاں کی جارہی ہیں، مقبوضہ کشمیرکی سیاسی قیادت کوبھی بغیرکسی قانون کےقیدکررکھاہے، 5ہزا ر سے زائدکشمیری نوجوانوں بھارتی سیکیورٹی فورسزکی غیرقانونی حراست میں ہیں،
او آئی سی کاکہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کوانسانی حقوق سے بری طرح محروم کررکھا جارہاہے،