بھارتی جارحیت پر پاکستان کا ذمہ دارانہ جواب،ہو گی تقریب، وزیراعظم دیں گے مودی کو اہم پیغام
بھارتی جارحیت پر پاکستان کا ذمہ دارانہ جواب،ہو گی تقریب، وزیراعظم دیں گے مودی کو اہم پیغام
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس ماہ فروری میں بھارتی جارحیت کے منہ توڑجواب کا ایک سال مکمل ہوگیا ، اس حوالہ سے 27فروری پاکستان میں سرپرائز ڈے کے طور سے منایا جا رہا ہے، سرکاری سطح پر مرکزی تقریب آج اسلام آباد میں ہو گی۔
مرکزی تقریب سے وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے،تقریب کا موضوع “بھارتی جارحیت پر پاکستان کا ذمہ دارانہ جواب” ہوگا، تقریب میں مسلح افواج کےسربراہان بھی تقریب میں خصوصی طور پر شریک ہوں گے۔ وفاقی وزرا، مشیران، معاونین خصوصی بھی تقریب شریک ہوں گے ، تقریب میں 26 فروری 2019 کو بھارتی جارحیت کے بعد پاکستان کے ذمہ دارانہ کردار کو اجاگر کیا جائے گا۔
اسلام آبا د میں تقریب شام پانچ بجے ہو گی جس میں وزیراعظم عمران خان پالیسی بیان بھی دیں گے، تقریب میں افواج پاکستان کے جوانوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا جائے گا، قبل ازیں جس جگہ بھارتی ونگ کمانڈر ابھینندن کا طیارہ گرایا گیا تھا وہاں یادگار بنوا دی گئی ہے،
دوسری جانب وفاقی حکومت نے پلوامہ واقعے سے متعلق خصوصی دستاویزی فلم بھی تیارکر لی ، مرکزی تقریب میں بھارتی جارحیت اور پاکستان کے جواب پرمبنی دستاویزی فلم نشر کی جائے گی، تقریب میں شرکت کیلئے اہم شخصیات کو دعوت نامے جاری ہو چکے ہیں.
بھارتی ونگ کمانڈر ابھینندن کے طیارے کے میزائل پاک فضائیہ نے نمائش کے لئے پیش کر دیئے، عوام کی بڑی تعداد نمائش میں پہنچ گئی اور پاک فضائیہ کے جوانوں کے بہادری کو سراہا
پاکستان نے 27 فروری کو بھارتی شکست کے ناقابل تردید ثبوث دنیا کے سامنے رکھ دیئے ہیں، پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھی نندن کے مگ 21 بائیس طیارے کے چاروں میزائل نمائش کیلئے پیش کئے ہیں، بھارتی مگ طیارے سے کوئی میزائل فائر نہیں ہوا اور نہ ہی ایف 16 طیارہ گرایا گیا۔ بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے پاکستانی ایف 16 گرانے سے متعلق جھوٹا پروپیگنڈہ کیا۔
27 فروری 2019ءکو پاکستان کی سرحدی حدود میں دراندازی کرنے پر گرائے گئے بھارتی طیارے کے مختلف حصوں کی نمائش ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ہوئی۔ فضائیہ کے حکام نے بھارتی مِگ 21 کے میزائل آر 73 اور آر 77 اور دیگر حصوں کو نمائش کےلئے پیش کیا۔
پاک فضائیہ کے حکام نے نمائش کے موقع پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاک فضائیہ نے بھارت کے فضاءمیں موجود تمام طیاروں کی نشاندہی کی، انہیں لاک کیا اور دو مار گرائے۔ پاک فضائیہ نے ایل او سی کے اس پار 4 اہداف لاک کئے، تباہ نہ کئے اور خون بہا سے گریز کیا۔ پاک فضائیہ چاہتی تو بہت جانی اور مالی نقصان پہنچایا جا سکتا تھا لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔
ایک سوال کے جواب میں پاک فضائیہ حکام نے کہا کہ پاک فضائیہ موجود تمام ہتھیار ملکی دفاع کیلئے استعمال کا مکمل اختیار رکھتی ہے۔
پاک فضائیہ کے حکام نے بتایا کہ 27 فروری 2019ءکا دن پاک فضائیہ کی تاریخ کا ایک اہم باب ہے۔ پاک فضائیہ نے اس روز بھی ہمیشہ کی طرح بھرپور پیشہ وارانہ صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملکی سرحدوں کا دفاع کیا اور مستقبل میں بھی اسی جوش و جذبہ کے ساتھ ملکی دفاع کےلئے کام کرے گی۔
واضح رہے کہ 27 فروری 2019ءکو پاک فضائیہ نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی فورسز کے 2 لڑاکا طیاروں کو مار گرایا تھا۔ آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا تھا کہ پاک فضائیہ نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فضائیہ کی دراندازی کو ناکام بنا دیا اور 2 بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرایا۔ ایک بھارتی لڑاکا طیارہ مقبوضہ کشمیر میں گر کر تباہ ہوا جبکہ دوسرا طیارہ پاکستان کے علاقے آزاد کشمیر میں گرا۔
بھارت کا مِگ 21 طیارہ آزاد کشمیر میں تباہ کئے جانے کے بعد اس کے پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کو گرفتار بھی کیا گیا تھا۔ اگلے روز ہی وزیراعظم عمران خان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران اعلان کیا تھا کہ ہم امن کےلئے بھارت کے گرفتار پائلٹ ابھی نندن کو رہا کر دیں گے۔ یکم مارچ 2019ءکو ابھی نندن کو سخت سکیورٹی میں واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کر دیا گیا تھا۔
پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے 27 فروری کی مناسبت سے ایک نیا نغمہ جاری کر دیا۔
گلوکار شجاع حیدر نے اپنے تخلیق کردہ نغمے ” اللہ اکبر” میں اپنی آواز کا جادو بھی جگایا ہے ۔27 فروری 19 پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے دو لڑاکا طیاروں کو بھی تباہ کیا تھا
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق 27 فروری پاکستان کی تاریخ میں ایک درخشاں باب کی مانند ہے،جب پاک فضائیہ کے جوانوں نے دن کی روشنی میں بھارت کے طیارے گرائے تھے،نغمےمیں پاک فضائیہ کےشیردل جوانوں کی بہادری کوخراجِ عقیدت پیش کیاگیا
واضح رہے کہ 27 فروری کو بھارت کے دو طیارے پاک فضائیہ نے گرائے تھے. پلوامہ حملے کے بعد بھارت کے طیارے بالا کوٹ پے رول گرا کر فرار ہو گئے تھے جس کے بعد اگلے روز پاکستان نے بھارت کے دو طیارے مار گرائےتھے اور بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کر لیا تھا
اپنے طیاروں کا انجام دیکھ لیں،بھارتی وزیر داخلہ کو ڈی جی آئی ایس پی آر نے دیا منہ توڑ جواب
اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟
جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 نئے ریڈار کیساتھ مارچ 2020ء تک آپریشنل ہوگا،سربراہ پاک فضائیہ
پاک فضائیہ نے ہر سال 27 فروری کو آپریشن سوفٹ ریٹارٹ کے طور پر منانے کا اعلان کر دیا،ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کیخلاف پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی تاریخ میں’’آپریشن سوفٹ ریٹارٹ‘‘کےنام سےیادرکھی جائیگی، ہم اللہ تعالیٰ کےحضورسجدہ شکربجالاتےہیں کہ اللہ نے ہمیں قوم کی توقعات پرپورااترنےکا موقع دیا. انہوں نے کہا کہ ہم حالیہ پاک بھارت کشیدگی کےدوران دشمن کی جارحیت کابروقت اوربھرپورجواب دینے میں کامیاب رہے آیندہ بھی دشمن کی جانب سےکسی قسم کی جارحیت کاجواب پہلےسےزیادہ سخت اندازسےدیا جائیگا، انہوں نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ کےتمام افرادکوسلام پیش کرتاہوں