کرپشن کے خاتمے کے لئے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہو گا، لاہور ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ

0
44

کرپشن کے خاتمے کے لئے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہو گا، لاہور ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چوہدری شوگر ملز منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار یوسف عباس کی ضمانت پر رہائی کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے تحریری فیصلہ جاری کیا،تحریری فیصلہ 22 صفحات پر مشتمل ہے.

تحریری فیصلے میں تحریک انصاف کے سبطین خان کی ضمانت پر رہائی کے فیصلے کا حوالہ دیا گیا، تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ عدالت چوہدری شوگر ملز میں مریم نواز کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے چکی ہے، یوسف عباس نے چوہدری شوگر ملز کے اکاؤنٹ سے کوئی رقم نہیں نکلوائی، ملزم یوسف عباس چوہدری شوگر ملز کے اکاؤنٹ میں مختلف اوقات میں رقم جمع کرواتا رہا، یہ حقیقت ہے کہ کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز ہمارے معاشرے میں پھیل چکی ہے،کرپشن کے خاتمے کے لئے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جانا چاہئیے،

حمزہ شہباز کی مریم نواز سے ملاقات،حکومت نے معیشت کا بیڑا غرق کر دیا،حمزہ شہباز

مریم نواز اب کھائیں گی جیل کا کھانا، گھر کا کھانا ہوا بند

نواز شریف چوتھی اور پانچویں بار بھی وزیراعظم بنیں گے، داماد کی پیشنگوئی

عدالت نے تحریری فیصلے میں مزید کہا کہ کسی ملزم کو ضمانت نہ دے کر اسے بطور سزا جیل میں نہیں رکھا جاسکتا، ملزم کی سزا و جزا کا فیصلہ ٹرائل کورٹ نے شواہد کی بنیاد پر کرنا ہے،کسی گنہگار شخص کی غلطی سے ضمانت پر رہائی کا حل تو موجود ہے، کسی بے گناہ شخص کو جیل میں قید رکھ کر اسکا مداوہ نہیں کیا جاسکتا،

واضح رہے کہ شریف خاندان نیب کے ریڈار پر ہے، شہباز شریف کے خلاف نیب میں تحقیقات چل رہی ہیں، حمزہ شہباز نیب کے پاس جسمانی ریمانڈ پر ہیں، شہباز شریف فیملی کے اثاثے اور بینک اکاونٹس نیب نے منجمند کرنے کا حکم دیا ہے، نواز شریف العزیزیہ ریفرنس کیس میں سات برس قید کی سزا کوٹ لکھپت جیل میں کاٹ رہے تھے کہ بیمار ہو گئے اور لندن چلے گئے، مریم نواز بھی ضمانت پر ہیں،

Leave a reply