مزید دیکھیں

مقبول

بھارت خطے میں کیا کرنا چاہتا ہے؟ شہباز شریف نے دیا بڑا بیان

بھارت خطے میں کیا کرنا چاہتا ہے؟ شہباز شریف نے دیا بڑا بیان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے لنڈی کوتل میں کنڈاوسرکے قریب دستی بم حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد پرباڑلگاتے ہوئے ہمارے جوانوں کونشانہ بنانا انتہائی قابل مذمت ہے،شہید لانس نائک علی تقدیر علی اورکزئی کو عظیم قربانی پر خراج عیقدت پیش کرتے ہیں.ارض پاک پر جان قربان کرنے والے بیٹوں پر فخر ہے، ان کی قربانیاں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی ،شہداءاور غازیوں کی قربانیاں لازوال ہیں، ان کی قربانیوں کو قرض نہیں اتارا جا سکتا،اللہ تعالی شہداءکے درجات کو بلند فرمائے، اہلخانہ کو صبر جمیل دے ،شہازشریف نے چار زخمی جوانوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی.

علاوہ ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے ایل او سی پر بلاجواز بھارتی فائرنگ کی شدید مذمت کی، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ معصوم بچوں شہادت پر دلی رنج وغم اور افسوس کا اظہارکرتا ہوں ایل اوسی پر معصوم شہریوں کو نشانہ بنا کر بھارتی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیر میں اپنے جرائم چھپا نہیں سکتی ،ایل او سی پر فائرنگ کا مقصد بھارت کے اندر عوامی احتجاج سے دنیا کی توجہ ہٹانا ہے ،نفرت، تعصب اور انسانیت دشمنی پر مبنی بھارتی جنونی رویوں سے دنیا کا امن خطرے سے دوچار ہے ،نریندر مودی حکومت انسانیت دشمنی کا سیاہ باب معصوموں کے خون سے لکھ رہی ہے، دنیا نوٹس لے،دنیا کے انصاف پسند اور مہذب لوگ اس ظلم وبربریت کے خلاف نہ اٹھے تو دنیا جل کر خاک ہوجائے گی ،ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہادتوں پراقوام متحدہ، سلامتی کونسل، فوجی مبصر گروپ کارروائی کرے.

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ایل او سی پر بھارتی جارحیت جنوبی ایشیاءاور دنیا کے امن کے لئے کسی بڑے حادثے کا باعث بن سکتی ہیں ،بھارتی جارحیت کے خلاف پوری قوم مسلح افواج کے شانہ بہ شانہ ہے، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے،بھارتی آرمی چیف کا بیان عکاس ہے کہ بھارت خطرناک عزائم کے ساتھ خطے میں آگ دہکانا چاہتا ہے

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan