بھارتی فوج آزاد کشمیر میں کسی بھی وقت آپریشن کرسکتی ہے، بھارتی آرمی چیف نے دھمکی دے دی

0
54

نئی دہلی : بھارتی قیادت بڑی منصوبہ بندی کے ساتھ پاکستان کے ساتھ زورآزمائی کررہی ہے، یہی وجہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے اسٹیٹس تبدیل کرنے کے بعد بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکیاں بھی جاری ہیں،

پاکستان کو دھمکیاں دینے کے حوالے سے بھارتی میڈیا کے مطابق ایک بیان میں بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے کہا ہے کہ بھارتی فوج آزاد کشمیر میں فوجی کارروائی کے لیے تیار ہے۔ فوجی کارروائی کا فیصلہ سیاسی حکومت نے کرنا ہے۔

پاکستان کی طرف سے امن مذاکرات کے باوجود بھارت نے اس معاملے پر تحمل اور سمجھداری سے کام لینے کی بجائے آزاد کشمیر پر اپنی گندی نظر ڈالی جس پر بھارت کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے بھی بیان دیا کہ پاکستان سے مذاکرات مقبوضہ پرنہیں آزاد کشمیر پرہوسکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پہلے بھارتی وزیر داخلہ پاکستان کے خلاف جنگ کی دھمکی دی اور اب بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے بھی ایسی ہی ایک بڑھک مار دی ہے جس پر بھارتی میڈیا خوب بڑھ چڑھ کر کوریج کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کو دھمکیاں دینے والے بھارت کو پاکستان کے خلاف فضائی جارحیت بڑی مہنگی پڑی ، رواں سال فروری میں بھارتی ائرفورس نے مہم جوئی کی کوشش کی تو اسے منہ کی کھانی پڑی تھی، بھارتی فضائیہ کے دو طیارے تباہ ہوئے تھے اور ابھی نندن نامی بھارتی پائلٹ کو بھی پاکستان نے گرفتار کر لیا تھا۔

Leave a reply