بھارت کی طرف سے کراچی معاملےکوغلط رنگ دینا گھٹیااورکمترسوچ کی عکاسی کرتی ہے،شیخ رشید

0
40

اسلام آباد:بھارت کی طرف سے کراچی معاملےکوغلط رنگ دینا گھٹیااورکمترسوچ کی عکاسی کرتی ہے،طلاعات کے مطابق وفاقی وزیرشیخ رشید احمد نے بھارتی میڈیا کی طرف سے کراچی کے حوالے سے جھوٹی اورگھٹیا پراپیگنڈے مہم پرردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہےکہ بھارتی میڈیا کا رویہ اصل میں بھارت کی گھٹیا سوچ اورکمتررویے کی عکاسی کرتا ہے

شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ بھارت کی طرف سے ایسی حرکتوں کا ہونا کوئی اچنبہ نہیں بلکہ یہ معلوم ہورہاتھا کہ بھارت اپنے گھٹیا رویے کا ضرور مظاہرہ کرے گا

 

 

شیخ رشید کہتے ہیں کہ پاکستان کے حوالے سے جھوٹی خبریں پھیلاکربھارت کوکچھ بھی حاصل نہیں ہوگا ، بھارت کا مکروہ چہرہ اب عیاں ہوچکا ہے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان بھارتی سازشوں سے انشا اللہ محفوظ رہے گا

شیخ رشید کہتے ہیں کہ اصل میں بھارتی میڈیا بھارتی قوم کی سوچ کی عکاسی کررہا ہے ، بی جے پی نہیں چاہتی کہ خطے مٰیں امن ہواس لیے وہ پاکستان کو غیرمستحکم دیکھنا چاہتا ہے

Leave a reply