باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہائی کمیشن آف پاکستان نے درخواست کی ہے کہ پاکستانی شہریوں کو بھارت سے پاکستان واپسی کے لئے 5 مئی کو سہولیات دی جائیں،پاکستانی شہریوں کو مختلف حصوں سے اٹاری کے ذریعے پاکستان بھجوایا جائے گا جو کرونا لاک ڈاؤں کے دوران بھارت میں پھنسے ہوئے ہیں.
کچھ پاکستانی انڈیا میں پھنسے ہوئے ہیں، انڈیا میں پاکستانی ہائی کمیشن نے بھارتی وزارت خارجہ کو درخواست دی ہے کہ جو ہمارے شہری پھنسے ہیں انکو سفر کرنے کی سہولیات دی جائیں تا کہ وہ 5 مئی کو پاکستان پہنچ سکیں
پاکستانی شہریوں کی تفصیلات اور انہوں نے جن گاڑیوں پر سفر کرنا ہے اس کی تفصیلات بھارت کو دے دی گئی ہیں. جو ڈرائیور انکو چھوڑنے آئیں گے انکو واپسی پر جہاں سے آئیں وہاں تک جانے کی اجازت ہونی چاہئے، ان پاکستانیوں کو سفر کی اجازت دیں جن میں کرونا کی علامات نہیں، پہلے ٹیسٹ کریں پھر سفر کی اجازت دیں .
اگر کسی قسم کی مدد چاہئے ہو یا معلومات تو پاکستانی ہائی کمیشن سے رابطہ کر لیں
واضح رہے کہ کوروناوائرس اورلاک ڈاون کی وجہ سے پاک بھارت سرحدبند ہے، گزشتہ دوہفتوں کے دوران بھارت میں پھنسے چھیالیس پاکستانی دومرحلوں میں واپس وطن پہنچے ہیں ،
ذرائع کے مطابق واپس آنیوالے ان افرادمیں سے پانچ میں کوروناٹیسٹ پازیٹوآیا تھا جس کے بعد واہگہ بارڈر اوربھارت کے اٹاری بارڈرپرکسٹم،امیگریشن عملے میں بھی تشیویش پیداہوگئی اوران کے بھی ٹیسٹ کروائے گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق بھارت سے واپس آنیوالے پاکستانیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد اب مزیدپاکستانیوں کی واپسی کےحوالے سے پالیسی سخت کی جارہی ہے