بھارتی وزیرکھیل سندیپ سنگھ کےخلاف جنسی ہراسانی کا کیس دائر

0
24

بھارتی ریاست ہریانہ کے وزیر کھیل سندیپ سنگھ کے خلاف جنسی ہراسانی کاکیس دائرکردیا گیا۔

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سندیپ سنگھ کے خلاف جونیئر خاتون ایتھلیٹکس کوچ کی شکایت پر چندی گڑھ پولیس نے مقدمہ دائر کیا ایتھلیٹکس کوچ نے الزامات لگائے کہ پہلے وزیر کھیل نے انہیں جم میں دیکھا اور پھر سوشل میڈیا پر رابطہ کیا۔

کوچ نے الزام لگایا کہ وزیر کھیل نے میرے سرٹیفکیٹس کا معاملہ حل کرنے کے لیے گھر بلایا اور گھر پہنچنے پر وزیر کھیل نے غیر اخلاقی حرکات کیں۔

وزیر کھیل نے خاتون کوچ کی جانب سے کیس دائر کرنے سے قبل ہی الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے آزادانہ انکوائری کا مطالبہ کیا تھا وزیر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، اور ان الزامات کو ‘اپنی شبیہ خراب کرنے’ کی کوشش کے طور پر مسترد کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا امیج خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، مجھے امید ہے کہ مجھ پر لگائے گئے جھوٹے الزامات کی مکمل تحقیقات ہو گی۔ تحقیقات کی رپورٹ آنے تک میں محکمہ کھیل کی ذمہ داری وزیر اعلیٰ کے حوالے کرتا ہوں-

خاتون نے اپوزیشن پارٹی انڈین نیشنل لوک دل (INLD) کے دفتر میں ایک پریس کانفرنس کی، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ منوہر لال کھٹر حکومت سندیپ سنگھ کو فوری طور پر برطرف کرے اور معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے۔

واضح رہے کہ سندیپ سنگھ پروفیشنل ہاکی پلیئر ہیں اور انڈیا ہاکی ٹیم کے کپتان رہ چکے ہیں۔

Leave a reply