بھارتی وزارت دفاع پلوامہ حملے میں ہلاک فوجی کے اہل خانہ کوملنے والا معاوضہ ہڑپ کرگئی

0
52

سرینگر:بھارتی وزارت دفاع پلوامہ حملے میں ہلاک فوجی کے اہل خانہ کوملنے والا معاوضہ ہڑپ کرگئی ،ریاست جھارکھنڈ کے ضلع گملا سے تعلق رکھنے والے وجئے سورینگ کو پلوامہ حملے میں ہلاک ہوئے ایک برس کا وقفہ گزر گیا ہے، لیکن اب تک ان کے اہل خانہ کو حکومت کی جانب سے اعلان شدہ رقم موصول نہیں ہوئی ہے۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق گزشتہ برس 14 فروری کو جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ہلاک ہونے والے جوانوں میں گملا ضلع کے بسیا بلاک علاقے کے فرساما گاؤں کے رہنے والے وجئے سورینگ بھی شامل تھے۔اس حملے کے بعد ریاستی حکومت نے اپنی ریاست کے جوانوں کے اہل خانہ کو لاکھوں روپے کی مالی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

وجئے سنگھ کو ریاستی حکومت کی جانب سے 10 لاکھ، جھارکھنڈ کے وزیر اور ایم ایل اے، سکریٹریٹ کے عہدیداروں اور ملازمین نے اپنے ایک دن کی تنخواہ دینے کا اعلان کیا تھا، لیکن ایک برس مکمل گزرنے کے بعد بھی یہ اعلانات صرف اعلان ہی رہے ہیں۔

وجئے سورینگ کے والد نے بتایا کہ حکومت کے ساتھ کئی تنظیموں کی جانب سے مالی امداد دینے کا اعلان کیا گیا تھا، لیکن آج ایک برس مکمل ہوگئے ہیں کسی نے بھی خیر خبر نہیں لی۔ وہیں کافی جدوجہد کے بعد حکومت کی جانب سے اعلان شدہ 10 لاکھ روپے کی مالی امداد بھی بہت تگ ودو کے بعد اب ملی ہے۔

مارچ 2019 میں ہی بی سی سی ایل کی جانب سے 90 لاکھ روپے اور سی سی ایل کی جانب سے 84 لاکھ روپے اپنے ملازمین کے ایک دن کے تنخواہ سے کاٹ کر جمع کیے گئے تھے۔جو ابھی تک اہل خانہ کو نہیں ملے

Leave a reply