بھارتی ماڈل کا فوج افسر کی گاڑی پر حملہ، ویڈیو وائرل

نئی دہلی :بھارتی ماڈل کا فوج افسر کی گاڑی پر حملہ، ویڈیو وائرل ،اطلاعات کےمطابق بھارتی فوج اس وقت سخت معاشرتی ناہمواریوں کی وجہ سے سخت مشکل سے دوچار ہے ، یہی وجہ ہےکہ آئے دن بھارتی فوج کا کوئی نہ کوئی سکینڈل دنیا کے سامنے آتا رہتا ہے

تازہ واقعہ میں 22 سالہ بھارتی ماڈل نے ایسا ردعمل دکھایا کہ دنیا بھرمیں بھارتی فوج کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہ رہی

بھارتی دفاعی حکام کے مطابق بھارتی ریاست گوالیار میں 22 سالہ لڑکی جو نشہ میں دھت تھی ، اس نے بگڑے ہوئے بھارتی آرمی کے کیپٹن کی گاڑی پر حملہ کردیا

 

 

https://twitter.com/EimKrrish/status/1436008503311695874

یہ بھی بتایا جارہا ہےکہ اس لڑکی نے فوجی گاڑی کی ہیڈ لائٹس توڑ دی پھر یہ ہی نہیں بلکہ جوانوں کو گھونسے مارے

اس بھارتی لڑکی کیطرف سے سخت ردعمل کے بعد بھارتی فوج نے پولیس کو اطلاع دی
پولیس نے مذکورہ ماڈل لڑکی کو تھانے منتقل کر دیا

بعد ازاں لڑکی کا میڈیکل کروایا گیا،رپورٹ کے مطابق ماڈل لڑکی نشہ میں ٹن تھی
مذکورہ ماڈل لڑکی کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا

Comments are closed.