بھارت میں داڑھی رکھنا جرم بن گیا، پولیس اہلکار معطل

بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر باغپت میں ایس ایس پی نے مسلمان پولیس اہلکار کو داڑھی رکھنے کے جرم میں ملازمت سے معطل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پو لیس اہلکار انتشار علی کو محکمہ کی طرف سے تین بار تنبیہ کی گئی تھی کہ وہ اپنی داڑھی کو منڈوا دیں یا اس کے لئے طریقہ کار کے مطابق حکام سے باقاعدہ طور پراجازت لیں۔ تاہم پولیس اہلکار نے اجازت لینے سے انکار کر دیا اور داڑھی کے ساتھ ہی نوکری کرتا رہا۔ پولیس کے اعلی حکام نے انتشار علی کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دے دیا جس کے بعد اسے معطل کر دیا گیا۔ اس حوالے سےایک ہندوستانی صحافی رویندر سنگھ روبن نے امرتسر سے فون پرباغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس میں پگڑی اور داڑھی والے سکھ بھی کام کرتے ہیں اور ماتھے پر تلک لگائے ہندو جنہوں نے کالی ڈوری ہاتھ پر باندھ رکھی ہوتی ہے ان کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نہیں کی جاتی لیکن ایک مسلمان پولیس فورس میں داڑھی کیوں نہیں رکھ سکتا؟ 

Comments are closed.