بیک وقت 3 طلاقوں پر پابندی کا متنازع بل بھارتی پارلیمنٹ نے منظوری کرلیا

0
56

نئی دہلی:بالآخر بھارتی راجیہ سبھا (ایوان بالا) نے بیک وقت 3 طلاقوں پر پابندی کا متنازع بل منظور کرلیا۔بیک وقت تین طلاقوں کے متنازع بل پر 2017 سے بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اور اپوزیشن کے درمیان تنازع جاری تھا

یہ متنازع بل راجیہ سبھا میں 2017 میں بھی پیش کیا گیا تھا تاہم چند ارکان کی جانب سے اس کی شدید مخالفت کی گئی تھی جس کے باعث یہ بل پاس نہیں ہوسکا تھا. تین طلاق بل کی وجہ سے بھارت میں‌موجود مسلمان بہت پریشان دکھائی دے رہیں.

یاد رہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی راجیہ سبھا میں اکثریت نہیں ہے لیکن اس کے باوجود بھی بل کے حق میں 99 اور مخالفت میں 84 ووٹ آئے جبکہ کئی جماعتوں نے ووٹنگ کے دوران بل کی مخالفت میں ایوان سے واک آؤٹ کیا۔

نئی دہلی ذرائع کے مطابق یہ حکومت کی بہت بڑی فتح ہے ، راجیہ سبھا سے منظوری کے بعد اب یہ بل صدر مملکت کے پاس بھیجا جائے گا اور صدر کے دستخط کے بعد یہ بل قانون کا درجہ حاصل کرلے گا

یاد رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے بھی 2017 میں ایک ساتھ تین طلاقوں کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔اب اس بل کی منظوری کے بعد ایک ساتھ تین طلاقیں دینے پر 3 سال قید کی سزا ہوگی۔

Leave a reply