راجھستان : بھارتی پولیس نے اٹاری گاوں کے ایک غریب شخص پر پاکستان کے لیے جاسوسی کا الزام لگا کر گرفتار کر لیا ،بھارتی پولیس نے الزام لگایا ہے کہ مذکورہ شخص پاکستانی خفیہ ادارے کو اہم بھارتی معلومات فراہم کرتا تھا ،

بھارتی وزارت دفاع کے مطابق سیکورٹی اداروں نے اس شخص کو پاکستان کے سرحد سے 3 کلومیٹر دور ایک بھارتی گاوں اٹاری سے گرفتار کیا ہے. پولیس حکام کے مطابق اس شخص کے کیمرے سے بارڈر سیکورٹی اہلکاروں کی تصویریں برآمد ہوئی ہیں. حکام کے مطابق اس شخص کے پاس سے کچھ ایسی ویڈیوز بھی برآمد ہوئی ہیں جن میں سرحدی علاقوں میں بارڈر سیکورٹی اہلکاروں کی نقل و حرکت کو محفوظ کیا گیا ہے.

امرتسر سے بھارتی پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ شخص پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے لیے کام کرتا تھا . بھارتی وزارت دفاع نے بھی اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ شخص کے پاس سے ایسی دستاویزات ملی ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ پاکستان کی خفی ایجنسی کے لیے کام کررہا تھا

Shares: