بھارتی پولیس خواتین کوگرفتارکرکے تشدد کا نشانہ بنانے لگی

0
39

چنئی :سٹی پولیس نے اتوار کی صبح بسنت نگر پر سڑک پر سی اے اے اور این آر سی کے خلاف کولم ڈرائنگ کرنے پر پانچ خواتین سمیت چھ افراد کو حراست میں لیاہے ۔

شاستری نگر پولیس اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچی اور پانچ خواتین سمیت تمام چھ افراد کو حراست میں لے لیا۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ایک پولیس افسر نے بتایا کہ ایک 25 سالہ لڑکے سمیت 24 سے 30 سال کی عمر کی لڑکیوں نے ایک تنظیم کا حصہ ہونے کا دعوی کیا تھا جس کی رہنمائی 43سالہ گائتری کر رہی تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو صبح 10 بجے تک بسنت نگر کے ایک ہال میں رکھا گیاکیونکہ ان کا منصوبہ صبح 7 بجے سے صبح 10 بجے تک تھا اور تب ہی پولیس فیصلہ کرے گی کہ انھیں گرفتار کیا جائے یا جانے دیا جائے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق پولیس نے یہ بھی کہا کہ شاستری نگر پولیس اسٹیشن میں ایک وکیل کو بھی ہنگامہ کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔

زیر حراست افراد سے ملاقات کرنے والے وکیلوں میں سے ایک کے مطابق ، "پولیس کو کولم ڈرائنگ کی بنیاد پر کسی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا کوئی حق نہیں کیا گیا ہے۔ اگرچہ آئی پی سی کسی کارروائی کی بنیاد پر مقدمہ درج کرنے کے وسیع اختیارات دیتا ہے ، لیکن ارادے کو ثابت نہیں کیا جاسکتا ۔

تاہم ، انہیں صبح دس بجے کے قریب رہا کر دیا۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ انہوں نے کوئی مقدمہ درج نہیں کیا ہے اور اگر مقدمہ درج ہوا تو لوگوں کو طلب کیا جائے گا۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق تنظیم نے پہلے ہی بسنت نگر ساحل پر عوام کو کالم ڈرا کرنے اور سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاج کے لئے شامل ہونے کے پوسٹر جاری کردیئے تھے۔

Leave a reply