بھارتی پولیس نے ہندو انتہا پسندوں کو بچانے کیلئے کی شرمناک حرکت، سن کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے
بھارت میں ہندوانتہاپسندوں کو بچانے کیلئے تبریز انصاری نامی مسلمان کے قتل کو دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہونے کا دعویٰ کر دیا گیا ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تبریز انصاری کو ہندوانتہاپسندوں نے تقریبا دو ماہ قبل جے شری رام کے نعرے لگانے پر مجبور کیا اور کھمبے کے ساتھ باندھ کر وحشیانہ تشددکا نشانہ بناتے ہوئے قتل کر دیا تھا مگر اب قاتل ہندوانتہا پسندوں کی جانب بچانے کیلئے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی تھی، اسی طرح بھارتی پولیس نے انتہاپسندوں کے خلاف درج ایف آئی آر میں سے دفعہ 302 حذف کر دی ہے،
تبریز انصاری کی اہلیہ کی درخواست پر ہندوانتہاپسندوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، بھارتی پولیس کے اس اقدام کے بعد ہندوانتہاپسندوں کی اس مقدمہ سے جلد جان چھوٹ جائے گی، بھارتی پولیس کی اس حرکت پر مقامی مسلمانوں میں سخت اشتعال پایا جاتا ہے،