نئی دہلی :جامعہ احتجاجی مظاہرہ: پولس نے خاتون صحافی کی مارپیٹ کردی، طالبات بچاو،بچاو کی دہائیاں دے رہی تھیں‌،اطلاعات کےمطابق جامعہ احتجاجی مظاہرہ: پولس نے خاتون صحافی کے ساتھ کی مار پیٹ، جامعہ کی اندرونی حالت تشویشناک ، ہوسٹل کی طالبات مدد کی فریاد کرتی نظر آئیں

جامعہ ملیہ میں مظاہرہ کے دوران دہلی پولس نے بی بی سی کی ایک خاتون صحافی کے ساتھ بھی مار پیٹ کی ہے، بشری شیخ نام کی اس صحافی نے بتایا، “میں بی بی سی کی جانب سے یہاں کوریج کے لئے آئی تھی، پولس نے میرا فون چھین لیا اور اسے توڑ دیا۔

مرد پولس اہلکاروں نے میرے بال کھینچے انہوں نے مجھے ایک بیٹن سے مارا اور جب میں نے ان سے اپنا فون واپس مانگا تو انہوں نے مجھے ماں بہن کی گالیاں دیں۔ میں یہاں تفریح کے لئے نہیں آئی ہوں، بلکہ کوریج کے لئے یہاں آئی تھی‘‘۔

Shares: