مزید دیکھیں

مقبول

قومی سلامتی کیلئے خطرہ،امریکہ نے پاکستانی شہری کو کیا بے دخل

واشنگٹن: امریکی امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ نے 56...

ریاست بہاولپور کی عظمت کا نشان،صادق گڑھ پیلس، زبوں حالی کا شکار

اوچ شریف،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان) احمد پور شرقیہ...

7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام پر آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات جاری

پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے...

سیف علی خان اور کرینہ کپو ر میں طلاق کی پیشگوئی

بالی وڈ کی مشہور جوڑی، سیف علی خان...

مودی کا اپنے یار نواز شریف کی بیٹی مریم کو خط۔ باغی ٹی وی نے خط حاصل کر لیا

اسلام آباد :مودی کا اپنے یار نواز شریف کی بیٹی مریم کو خط۔ باغی ٹی وی نے خط حاصل کر لیا.بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے بالآخرنوازشریف کوخط لکھ ہی دیا،اطلاعات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مریم نواز شریف کوخط لکھا ہے

 

 

ذرائع کے مطابق بھارتی وزیراعظم نے والدہ کے انتقال پر نوازشریف سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کے والدہ کے انتقال پر بہت افسوس ہوا، 2015 میں مختصر دورے میں آپ کی والدہ سے بھی ملا تھا، آپ کی والدہ کی سادگی بہت متاثر کن تھی۔

 

بھارتی ہائی کمشنر نے11دسمبر کو تعزیتی خط مریم نواز کو بھجوایا اور بھارتی ہائی کمشنر نے مریم نواز کو تعزیتی خط نوازشریف تک خود پہنچانے کی درخواست کی۔

دوسری طرف اہم حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ تعزیت واقعی ایک اظہارافسوس کا طریقہ ہے ، اورجس کسی کا کوئی فوت ہوتو یہ اندازاپنایا جاتا ہے

سوال اب یہ اٹھایا جارہا ہے کہ جدید دورمیں جبکہ لندن میں نوازشریف کے ساتھ بڑی بڑی شخصیات کے رابطے ہیں پھرمریم نوازکو کیوں کہا گیا کہ وہ اس خط کو پاکستان سے لندن بھجوائیں

 

 

 

اس حوالے سے یہ کہا جارہا ہےکہ اس موقع پرمودی شریف خاندان سے قائم روابط سے توجہ ہٹانے کے لیے یہ طریقہ اختیارکررہے ہیں تاکہ نوازشریف پرمودی سے رابطوں کے حوالے سے تنقید کرنے والوں‌کویہ تاثردیا جائے کہ اگرنوازشریف سے رابطے مضبوط ہوتے تومودی کبھی بھی مریم سے ناں کہتے کہ میرا خط نوازشریف کو پہنچائیں

 

ادھر ذرائع کے مطابق بھارتی ہائی کمشنر نے خط مریم نواز کے حوالے کردیا ہے