انڈین پنجابی فلم بابے پنگڑا پاندے کی کل لاہور میں سکریننگ کی جا رہی ہے . سکریننگ میں نامور آرٹسٹ سہیل احمد موجود ہوں گے. سہیل احمد کی یہ پہلی کوئی بالی وڈ فلم ہے. اس سے قبل انہوں نے بھارت میں کوئی فلم نہیں کی لہذا سہیل احمد نے پنجابی فلم کے زریعے بالی وڈ میں اینٹری دیدی ہے. دلجیت دوسانجھ کی اس پنجابی فلم سہیل احمد ایک منفرد کردار میں نظر آئیں گے، فلم کو امر جیت سینگھ نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ پرڈیوسر دلجیت دو سانجھ ہیں. اس فلم کی تمام تر شوٹنگ امریکہ میں کی گئی ہے . اس فلم کا جب پہلا ٹریلر جاری کیا گیا اس وقت اداکار سہیل
احمد نے ایک وڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے اپنی فلم بابے پنگڑا پاندے کے بارے میں شائقین کو آگاہ کیا اور کہا کہ انہیں یہ فلم ضرور پسند آئیگی. سہیل احمد نے اپنے فن کی بدولت بے حد شہرت اور عزت کمائی. انہوں نے سٹیج پر ہہت زیادہ کام کیا لیکن جب سٹیج پر بے ہودہ قسم کی جگت بازی کے سلسلے کا آغاز ہوا تو پھر انہوں نے سٹیج سے کنارہ کر لیا. سہیل احمد پاکستانی فلموں میں بھی کام کر چکے ہیں لیکن انڈیا میں یہ ان کی پہلی پنجابی فلم ہے. سہیل احمد کو امید ہے کہ شائقین کو یہ فلم بے حد پسند آئیگی.