ہماری خفیہ ایجنسیوں کے بس کی بات نہیں :بھارتی جنرل کا اعتراف

0
44

نئی دہلی :ہماری خفیہ ایجنسیوں کے بس کی بات نہیں :بھارتی جنرل کا اعتراف ،اطلاعات کے مطابق ہماری خفیہ ایجنسیاں ایل اے سی اور ایل او سی پر دشمن کی جانب سے آنے والے کسی بھی خطرے کا پتہ لگانے میں ناکام رہیں۔ سابق بھارتی جنرل نے اعتراف کر لیا

اپریل 2020ء میں چین کی جانب سے 20 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت بھارتی خفیہ ایجنسیوں ”را اور آئی بی”کی ناکامی کا نتیجہ تھی۔را اور آئی بی” نے ماضی کی ناکامیوں سے بھی کچھ نہیں سیکھا۔کارگل کے محاذ پر ”را” کی جانب سے بروقت معلومات نہ ہونے پر بھارتی فوج کا بھاری جانی نقصان ہوا تھا۔ کارگل میں 560 بھارتی فوجی ہلاک اور1500 سے زائد زخمی ہوئے تھے ، شکر ہے امریکہ نے مداخلت کی

پنجاب میں نوجوانوں کا مودی حکومت کے خلاف ہونا بھی خفیہ ایجنسیوں کی ناکام پالیسیوں کا حصہ ہے ۔سری لنکامیں تامل ٹائیگرزکے حوالے سے بھی بھارتی خفیہ ایجنسی ”را” نے معلومات کا درست تبادلہ نہیں کیا تھا۔ جبکہ داخلی محاذ پر بھی بھارتی خفیہ ایجنسیاں بُری طرح ناکام رہی ہیں۔بھارت میں دہشتگردی کو قبل از وقت روکنے میں بھی بھارت کی اپنی خفیہ ایجنسیاں ناکام رہیں۔ جبکہ ایجنسیوں نے بھارت میں فسادات روکنے میں بھی بروقت کردار ادا نہیں کیا ۔

Leave a reply