براہ مہربانی، انکل ایسا نہ کرو،بھارتی گلوکار نے چاہت فتح کے سامنے ہاتھ جوڑ لیے

بھارتی فلم ’بیڈ نیوز‘ کے مشہور گانے ’توبہ توبہ‘ کو اپنے عجیب و غریب انداز میں پیش کیا
singer

ممبئی: بھارتی گلوکار کرن اوجلا نے پاکستانی مزاحیہ گلوکار و یوٹیوبر چاہت فتح علی خان کے سامنے ہاتھ جوڑ لیے۔

باغی ٹی وی : چاہت فتح علی خان نے حال ہی میں بھارتی فلم ’بیڈ نیوز‘ کے مشہور گانے ’توبہ توبہ‘ کو اپنے عجیب و غریب انداز میں پیش کیا ہے،پاکستانی صحافی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چاہت فتح علی خان کے اس نئے گانےکی ویڈیو پوسٹ کی تو بھارتی گلوکار کرن اوجلا نے پوسٹ پر ردعمل دیا-

بھارتی گلوکار نے کمنٹ سیکشن میں چاہت فتح علی خان سے ہاتھ جوڑ کر اپیل کی کہ ’براہ مہربانی، انکل ایسا نہ کرو‘۔

بھارتی گلوکار کے اس کمنٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے-

واضح رہے کہ اس گانے کو بھارتی اداکار وکی کوشل کی فلم ’بیڈ نیوز‘ کے لیے اصل میں بھارتی گلوکار کرن اوجلا نے گایا تھا اور اسے بہت مقبولیت بھی ملی تھی گانے پر وکی کوشل کے ڈانس سے فلمی شائقین اور بھی زیادہ متاثر ہوئے اور اس پر بے شمار ریلز بھی بنائی گئیں۔

30 دن میں غزہ میں انسانی امداد کی رسائی میں اضافہ کیا جائے …

آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری،بابراعظم کی ایک درجہ …

ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Comments are closed.