بھارتی سپریم کورٹ: آرٹیکل 370 اور 35 اے کیس کی سماعت کیلئے بنچ تشکیل

0
32

نئی دہلی : کیا بھارتی سپریم کورٹ کشمیریوں کو ان کا حق آزادی دے گی یا پھر اپنی اسٹیبشلمنٹ کو راضی کرے گی ، خدشات کے ساتھ بھارتی سپریم کورٹ نے آرٹیکل 370 اور 35 اے کیس کی سماعت کے لیے بنچ تشکیل دے دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 5 رکنی بینچ یکم اکتوبر کو سماعت کا آغاز کرے گا۔

مقبوضہ وادی میں بدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 57 واں روز۔بھارتی ظالم افواج نے 6 کشمیری شہید کردیئے ، جگہ جگہ جھڑپیں‌ اور مظاہرے جاری

یاد رہے اس قبل بھارتی سپریم کورٹ نے مودی سرکار کو مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ہٹا کر حالات نارمل کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے کانگریس رہنما غلام نبی آزاد کو بھی وادی کا دورہ کرنے کی اجازت دیتے ہوئے اصل حقائق عدالت میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی تھی۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا ضرورت پڑی تو وہ خود بھی مقبوضہ وادی جائیں گے

وزیراعظم عمران خان کی تقریر نے بھارت کو بہت زخم دے دیئے ، بھارت نے اقوام متحدہ میں عمران خان کی تقریر کو نفرت انگیز قرار دے دیا

Leave a reply